کورونا وائرس کے پھیلتے اثرات کے سبب این پی آر، مردم شماری کا پہلا مرحلہ ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2020, 5:14 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ئی دہلی،27؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کے سد باب کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اعلان کیے گئے21 روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متنازعہ قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کواپ ڈیٹ کرنے اور2021 کی مردم شماری کے پہلے مرحلے کوملتوی کر دیاگیاہے۔حکام نے بدھ کو یہ معلومات دی ہیں۔دونوں یکم اپریل سے30 ستمبرکے درمیان مکمل کیا جاناتھا۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ مردم شماری کودومراحل میں مکمل کیاجاناتھا۔ ان میں پہلے مرحلے کے تحت اپریل سے ستمبر کے دوران مکان لسٹنگ اور مکانوں کا حساب اور 9سے 28 فروری کے دوران آبادی کاحساب شامل ہے۔

آسام کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2021 کی مردم شماری کے پہلے مرحلے کے ساتھ ہی این پی آر کو اپ ڈیٹ کیاجانا بھی تھا۔کچھ لوگ این پی آراورمردم شماری کوایک ہی چیزبتارہے تھے ۔اس وضاحت سے معلوم ہواکہ دونوں الگ الگ ہیں اوران کے مقاصدبھی الگ ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے کہاہے کہ وائرس وباکے پھیلنے کی وجہ سے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقے کی طرف سے بھی ہائی الرٹ قراردیاگیاہے۔

بیان کے مطابق ان مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے 2021 کی مردم شماری کے پہلے مرحلے اور این پی آرکے اپ ڈیٹ کیے جانے کو اگلے حکم تک ملتوی کیاجاتاہے۔

حکام نے کہا کہ چونکہ مردم شماری اوراین پی آر عمل میں اہلکاروں کو ہر گھر جانے اور لوگوں سے ملنے کی ضرورت ہوتی ہے۔موجودہ صورت حال کی وجہ سے ایساکرناممکن نہیں ہے۔ اس لیے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ حکومت کی طرف سے لیاگیاہے۔

وزارت داخلہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ مردم شماری کی تیاری اور این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے کے کام کی تیاریاں عروج پر ہیں اور یہ کام یکم اپریل سے شروع ہوجائے گا۔ملک بھرمیں این پی آرکی مخالفت ہورہی ہے ۔کئی ریاستی حکومتوں نے این پی آر کی مخالفت کی ہے۔ ان ریاستوں میں کیرل، مغربی بنگال،مدھیہ پردیش، پنجاب، راجستھان،دہلی،تلنگانہ،جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور بہارشامل ہیں۔تاہم، ان میں سے زیادہ تر نے یہ بھی کہاہے کہ وہ مردم شماری کے دوران گھروں کی لسٹنگ میں تعاون کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔