کرناٹک میں 15/اپریل سے این پی آر کے اندراج کی کارروائی کا آغاز، اندراج کے لئے دستاویزات کی تفصیل جاری

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2019, 12:04 PM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو،28/دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک میں قومی آباد رجسٹر (این اپی آر) کی تیاری کا سلسلہ 15/ اپریل 2020ء سے شروع کیا جائے گا۔ 2011ء تک مردم شماری کہلانے والے اس عمل کو موجودہ این ڈی اے حکومت نے این پی آر قرار دے کر اس کے ضوابط میں متعدد تبویلیوں کا اعلان کیا ہے۔ 

اس سلسلے میں جمعرات کو ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک کے سینسس ڈائر کٹر ایس بی وجئے کمار نے کہا کہ تجرباتی بنیاد پر گنتی کا عمل شہر بنگلورو کے بعض علاقوں میں کیا جاچکا ہے۔ البتہ ریاست بھر میں مکمل طور پر این پی آر کے تحت اندراج 15/اپریل سے شروع ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ این پی آر کے متعلق تفصیلات کے اندراج کے مرحلے میں مقررہ فار م میں درج کرانے والے کا نام، خاندان کے سربراہ کا نام، ان سے رشتہ داری، جنس، پیدائشی تاریخ، قومیت، پاسپورٹ نمبر، تعلیمی قابلیت، روزگار، موجودہ پتہ، مستقل پتہ، والد اور والدہ کا نام، آدھار نمبر، موبائل یا لینڈ لائین نمبر، ووٹر آئی ڈی کارڈ نمبر، پین کارڈ نمبر، ڈرائیونگ لائسنس نمبر وغیرہ کی تفصیل حاصل کی جائے گی۔ 

مسٹر وجئے کمار نے کہا کہ این پی آر کے اندراج کے مرحلے میں کوئی دستاویز دینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی تمام تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں این پی آر کی شروعات کی تیاریوں کے سلسلے میں بی بی ایم پی افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندراج کے مرحلے میں اگر تفصیلات بتانے سے انکار کرنا چاہیں تو اس کی بھی کھلی چھوٹ رہے گی۔ اطلاع فراہم کرنے کے لئے اصرار نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے تحت جو ہاؤزلسٹنگ کی جائے گی تو اس میں مکان مالک کا نام اور گھر میں موجود بزرگ شہریوں کے بارے میں معلومات یکجا کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی گھر میں پانی کی سہولت، پکوان کے لئے رسوئی گیس کی دستیابی، ٹی وی، لیپ ٹاپ، موبائل فون، انٹرنیٹ سہولت، کار، ٹوہیلر، خوردنی اشیاء کی خریداری کے ذرائع، اگر راشن کارڈ سے لیا جارہا ہے تو اس کے بارے میں بھی تفصیل لی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ این پی آر کے تحت اندراج کے لئے موبائل ایپ تیار کیا گیا ہے، کاغذ پر اندراج کے ساتھ ساتھ تمام تفصیلات موبائل ایپ میں بھی درج کر کے اسی وقت امیدوار کی منظوری سے اسے سرکاری ڈاٹا بیس میں اپ لوڈ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلہ رواں سال مردم شماری کے لئے اندراج میں کافی آسانی رہے گی۔ وجئے کمار نے بتایا کہ رواں سال این پی آر میں اندراج کے لئے بیشتر اسکول ٹیچروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ٹیچرس کی خدمات حاصل کرتے ہوئے این پی آر کارروائی انجام دی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...