منی پور میں بی جے پی کے ساتھ اپنے اتحاد کا جائزہ لے گی این پی ایف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th May 2019, 1:53 PM | ملکی خبریں |

امفال،18/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) منی پور میں بی جے پی کے زیرقیادت والی اتحادی پارٹی این پی ایف نے کہا ہے کہ پارٹی اس کے خیالات اور تجاویز پرتوجہ نہیں دے رہی ہے۔این پی ایف نے اس بات پر فیصلہ کرنے کے لیے اپنے رہنماؤں کی میٹنگ بلائی ہے کہ اسے اتحاد میں بنے رہنا ہے یا اپنی حمایت واپس لیناہے۔ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے کہاہے کہ اس نے حکومت کے کام کاج کو ہموار بنانے کے لیے اپنے ساتھیوں کو ہر ممکن سہولیات دی ہیں۔ناگا پیپلزفرنٹ (این پی ایف) کی ریاستی یونٹ کے سربراہ اوانگبو نیومی نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی اپنے اتحاد کے ساتھیوں کو حقیر سمجھتی ہے۔اس بارے میں تفصیلی معلومات دیئے بغیر انہوں نے کہاکہ 2016 میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد سے بی جے پی نے کبھی اتحاد کی اصل روح کا احترام نہیں کیا۔ایسے کئی موقع آئے جب ان کے رہنماؤں نے ہمارے ارکان کو اتحاد ی ماننے سے انکار کیا۔60 رکنی اسمبلی میں این پی ایف کے چار رکن اسمبلی ہیں۔ہمارے چار ممبران اسمبلی میں سے لوشی دکھو وزیر ہیں، جو ماؤ اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی ہیں۔نیومی نے یہ بھی کہا کہ بھگوا پارٹی نے اپنے اتحاد کے ساتھیوں سے جو وعدے کئے تھے اسے کبھی پورا نہیں کیا۔انہوں نے دعوی کیاکہ این پی ایف نے ہمیشہ بی جے پی کو اپنے بڑے بھائی کی طرح سمجھا ہے لیکن یہ بھگوا پارٹی کو ہمیں جھانسہ دینے سے نہیں روک پایا۔ہمیں مناسب احترام نہیں ملا۔نیومی کے دعووں کو غلط بتاتے ہوئے منی پور میں بی جے پی ترجمان بجائے نے کہا کہ این پی ایف نے اتحاد میں شامل ہونے کے دوران کہا تھا کہ اسے وزیر کاعہدہ نہیں چاہئے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پارٹی کے کئی مطالبات ہیں۔انہوں نے کہاکہ این پی ایف کے مطالبات پوری طرح بے بنیاد ہیں۔حکومت کے کام کاج کوہموار بنانے کے ساتھ ہمارے اتحاد کے ساتھیوں کو ہر ممکن سہولیات دی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...