یوگی حکومت نے بدل دیا ’گھاگھرا ندی‘ کا نام، اب کہلائے گی ’سریو‘

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2020, 9:17 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،13/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) اترپردیش میں شہروں کا نام تبدیل کرنے کے بعد ریاستی حکومت نے اب گھاگھرا ندی کے نام کو تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ پیر کو یہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں گھاگھرا ندی کانام تبدیل کر کے’’سریو ندی‘‘رکھنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔

گھاگھرا،گنگا کی ایک بڑی معاون ندی ہے۔نچلی گھاگھرا کو سریو کے نام سے بھی جانا جاتاتھا۔اسی ندی کے کنارے ایودھیا واقع ہے۔یہ جنوبی ندی تبت کے ’’ماپ چاچنگو ہمند‘‘ سے نکلتی ہے۔جہاں سے یہ نکلتی ہے وہاں سے لے کر گنگا کے سنگم ریلول گنج بہار میں ملنے تک گھاگھرا ندی کی کل لمبائی1080 کلو میٹر ہے۔ یہ ندی ہندوستان میں کل 970کلو میٹر بہتی ہے۔ اور بلیا ۔چھپرا کے درمیان گنگا سے مل جاتی ہے۔

گھاگھرا تبت سے نکل کر نیپال ہوتے ہوئے اترپردیش پہنچتی ہے۔اور یہاں بہرائچ،سیتا پور، گونڈہ، بارہ بنکی،ایودھیا،امبیڈکر نگر، مئو،بستی،گورکھپور،لکھیم پور کھیری اور بلیا سے ہوکر گذرتی ہے۔کہتے ہیں کہ ہندو عقیدے کے مطابق مذہبی کتابوں میں اس ندی کا ذکر’’سریو ‘‘ کے طور پر کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...