ہندوستان میں اب چاول پر پڑے گی مہنگائی کی مار، قیمت میں اضافہ کا اندیشہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2022, 10:19 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا کے بازاروں میں چاول کی کمی مہنگائی کو مزید بڑھانے کی طرف اشارہ دے رہی ہے۔ اس بحران کی وجہ ہے ہندوستان کے کچھ علاقوں میں کم بارش کے سبب دھان کی بوائی میں کمی۔ ملک میں گزشتہ تین سالوں میں دھان کی زراعت کا بوائی علاقہ سب سے کم ہو گیا ہے۔ دراصل ہندوستان چاول کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے، ایسے میں یہاں دھان کی بوائی کم ہونے سے چاول کی پیداوار کم ہوگی اور اس کا اثر گھریلو بازار کے ساتھ ساتھ ان ممالک پر بھی پڑے گا جہاں ہندوستان چاول برآمد کرتا ہے۔ پیداوار کم ہونے سے اس کی قیمتیں بھی بے تحاشہ بڑھ سکتی ہیں۔ اس کے آثار تو کچھ ریاستوں میں دکھائی بھی دینے لگے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق چاول کی پیداوار پر خطرہ ایسے وقت میں منڈلا رہا ہے جب دنیا بھر کے ملک خوردنی اشیاء کی لگاتار بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ ہندوستان میں اس سال اب تک دھان کی بوائی میں 13 فیصد تک کی کمی آ چکی ہے اور اس کی وجہ ہے ملک کے کچھ حصوں، خصوصاً بنگال اور اتر پردیش جیسی ریاستوں میں کم بارش ہونا۔ قابل ذکر ہے کہ صرف دو ریاستیں ہی مل کر ملک میں تقریباً ایک چوتھائی چاول کی پیداوار کرتی ہیں۔

چاول تاجروں کا ماننا ہے کہ ملک میں اس کی کم پیداوار جہاں مہنگائی کے ساتھ لڑائی کو کمزور کرے گی وہیں ہمیں برآمدات پر پابندی لگانے کے لیے مجبور بھی کرے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہندوستان کے چاول پر منحصر کروڑوں لوگوں کو اس کے منفی نتائج برداشت کرنے پڑیں گے۔ دنیا بھر میں چاول کے کاروبار میں ہندوستان کی شراکت داری 40 فیصد ہے۔ حکومت ملک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے گیہوں اور چینی کی برآمدات پر پہلے ہی بندش لگا چکی ہے۔

ہندوستان میں چاول کی بڑھی ہوئی قیمتیں بھی پیداوار میں کمی کے تئیں فکر کو ظاہر کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چاول کی کچھ قسموں کی قیمتیں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بارش میں کمی کے سبب ملک کی بڑی چاول پروڈیوسر ریاستوں مغربی بنگال، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں دس فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ بنگلہ دیش میں طلب بڑھنے سے بھی ان ریاستوں میں چاول کی قیمتوں میں تیزی آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا میں چاول کی سب سے زیادہ پیداوار اور استعمال ایشیا میں ہی ہوتی ہے۔ ایشیائی ممالک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لحاظ سے یہ ایک اہم کڑی ہے۔ روس کے یوکرین پر حملہ کے بعد گیہوں اور مکئی کی قیمتوں میں اضافہ آنے کے بعد چاول پر انحصار بڑھا ہے۔ اس سے فوڈ بحران کو دور کرنے میں تو مدد ملی ہے، لیکن ساتھ ہی چاول کا ذخیرہ بھی کم ہو گیا ہے۔

چاول کی پیداوار میں کمی سے ملک میں جاری مہنگائی سے لڑائی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح آر بی آئی کی ٹولرنس سطح چھ فیصد سے اوپر بنی ہوئی ہے۔ اس سے شرح سود میں اضافہ کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔ آر بی آئی روپے میں مضبوطی لانے کی کوشش کے تھت اس ہفتے اس پر فیصلہ لے سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔