اب راجستھان بی جے پی کو لگا جھٹکا، ہریش ڈابی سمیت 15 بی جے پی اور آزاد کونسلر کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 11:57 PM | ملکی خبریں |

سری گنگا نگر،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع میں رائے سنگھ نگر میونسپل کے نائب صدر ہریش ڈابی سمیت 15 بی جے پی اور آزاد کونسلر کانگریس میں شامل ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میونسپل بورڈ میں اب کانگریس کونسلروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ اس سے بی جے پی میونسپل صدر منیش کوشل ٹونی اقلیت میں آگئے ہیں۔ بورڈ میں کل 35 کونسلر ہیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ میونسپلٹی کے صدر منیش کوشل اور نائب صدر ہریش ڈابی کی آپسی رنجش اور گروپ بازی کے سبب یہ پھیر بدل ہوا ہے۔

دوپہر میں ہریش ڈابی سمیت 18 کونسلر پدم پور میں جاکر کانگریس ایم ایل اے گرمیت کنور سے ملے۔ ان میں تین کانگریس کے کونسلر شامل تھے۔ ڈابی سمیت 15 کونسلروں نے کانگریس کی رکنیت اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ گرمیت کنور نے انہیں پارٹی کی رکنیت حاصل کرائی۔

کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے والوں میں بی جے پی کو چھوڑ کر آنے والے کونسلر سونینا شاہ، اشوک گوئل، چرنجیت سنگھ عرف گنگ، ملکہ سونی، جگدیش کڈیلا، سنیل نائک اور خود میونسپلٹی کے نائب صدر ہریش ڈابی شامل ہیں۔ آزاد کونسلروں میں فتح چند اگرول، سنجے نائک، ہنس راج نائک، سریندر عرف وکی، شیام سندر بالمیکی، نتیش بشنوئی، شرون پاریک اور سروج زانڈا شامل ہیں۔

دس مہینے قبل میونسپل بورڈ کے انتخاب میں صدر عہدے کے امیدوار نہ بنائے جانے کے معاملے پر اشوک گوئل پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔ 35 رکنی بورڈ کے لئے بی جے پی کے 16 اور کانگریس کے تین کونسلر منتخب ہوئے تھے جبکہ 16 کونسلر آزاد منتخب ہوئے تھے۔ منیش کوشل ٹونی آزاد کونسلر منتخب ہوئے، لیکن بی جے پی نے انہیں صدر کے الیکشن میں ٹکٹ دے دیا۔ کوشل آزاد میونسپل صدر منتخب ہوئے۔ ان کے سامنے کانگریس نے امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ میونسپل ایکٹ کے مطابق میونسپلٹی کے خلاف ابھی تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکتی۔ ایکٹ میں التزام ہے کہ منتخب میونسپل صدر کی مدت کار کم سے کم دو برس مکمل ہونے کے بعد ہی تحریک عدم اعتماد پیش کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...