مہاراشٹر میں کورونا کی تشویشناک پیش رفت، اب ممبئی نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 11:34 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،8؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کورونا وائرس جیسی تشویشناک وبا میں مبتلا مریض اور اس بیماری سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد کے لحاظ سے ممبئی نے اب چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آج منگل کو یہاں جاری سرکاری اعداد و شمار کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ، چین میں جہاں 2019 کے آخر میں اس وائرس نے سر اُبھارا تھا، وہاں پائے جانے والے مریضوں کے مقابلے ممبئی میں پائے گئے مریضوں کی تعداد 2000 سے زائد ہو چکی ہے، اسی طرح ممبئی میں چین کے مقابلے میں اس مرض سے 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق جاری اعداد شمار کے مطابق ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں کورونا کے پھیلاؤ کی پریشان کن پیشرفت کے بعد اس وقت وہاں 85724 مصدقہ مریض ہیں۔ جبکہ چین میں یہ تعداد 83565 ہے۔ اسی طرح ممبئی میں اب تک فوت ہونے والوں کی تعداد 4938 ہے، اور چین میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 4634 ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ بین الاقوامی درجہ بندی کے مطابق ممبئی اب 22 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ چین میں نئے مریضوں کے پائے جانے کا معاملہ اب صرف ایک ہندسے تک محدود ہو گیا ہے، جو ممبئی کی کچی بستی دھاراوی میں روزانہ درج کی جانے والی تعداد سے کم ہے۔ حالانکہ ریاست اور شہری انتظامیہ کے ذریعہ نافذ کیے جانے والے سخت اقدامات کے باوجود اس ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی میں یہ اضافہ باعث تشویش ہے۔

چین کے مقابلے میں ممبئی شہر میں یکم جولائی سے روزانہ 1100سے زیادہ میں نئے مریضوں کا انداج ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد کو چین سے پیچھے چھوڑنے سے ایک دن قبل مہاراشٹرا نے اس معاملے میں ترکی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ مہاراشٹرا میں اس وقت 211987 مریض تھے جبکہ ترکی میں یہ تعداد 205758 تھی۔ اور بین الاقوامی درجہ بندی میں یہ 14 ویں مقام پر تھا۔

اسی طرح 4 جون کو مہاراشٹر نے جرمنی (198064) اور جنوبی افریقہ (205721) کو پیچھے چھوڑ دیا- بین الاقوامی درجہ بندی کے مطابق دونوں اس وقت بالترتیب 16 اور 15 پر ہیں۔ مہاراشٹرا کی تازہ ترین کووڈ ۔19 مریضوں کی تعداد 211987 ہے، جن میں سے 124306 مریض (54.37 فی صد) شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 87681 زیر علاج ہیں، اسی طرح شرح اموات 4.26 فیصد ہے ۔

ریاست کے 36 اضلاع میں سے دو اضلاع بھنڈارا اور چندر پور میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے اور یہاں بالترتیب صرف 78 اور 69 کووڈ 19 مریض ہیں، جبکہ گڈچیرولی، ہنگولی اور وردھا اضلاع میں اب تک صرف ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...