اب 2019 انتخابات کے بعد ہندوستان سے دوستی کی کوشش کروں گا: عمران خان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 24th October 2018, 12:04 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 24؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، لیکن دوسری طرف سے اچھا جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 2019 کے عام انتخابات ہوجانے کے بعد وہ پھرسے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے علاوہ دوست ممالک سے اقتصادی مدد لینے کے لئے سعودی عرب کے دورے پرگئے ہوئے ہیں۔

ہندوستان نے ستمبرمیں پاکستان کے ساتھ مشترکہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی  کے باہرہونے والی میٹنگ کومنسوخ کردیا تھا۔ کشمیرمیں ایک بی ایس ایف جوان کا قتل اوردہشت گردوں پرپاکستان کے پوسٹل اسٹامپ جاری ہونے کے بعد ہندوستان نے یہ قدم اٹھایا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے کہا تھا کہ 2019 میں ہونے والے الیکشن سے قبل ہندوستان بات چیت سے بچ رہا ہے اوربہانے تلاش رہا ہے۔

پاکستان کی اقتصادی حالت کافی خستہ حال ہے اوراسے بہتربنانے کے لئےعمران خان آئی ایم ایف اوردوست ممالک سے لون کا مطالبہ رہا ہے۔ سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں انہوں نے ایک کانفرنس میں کہا "ہم امید کررہے ہیں کہ ہمیں آئی ایم ایف اوردوست ممالک سے لون مل جائے"۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو دوتیل ریفائنریوں کی بھی ضرورت ہے اوراس کے لئے وہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے بھی بات کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب کاروباریوں کے ایک وفد کو بھی تیارکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے بھی بیل آوٹ پیکیج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پانچ سال میں دوسری بارآئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج کا مطالبہ رہا ہے۔ عمران نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت امن اورتحفظ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔