ترکی میں 11 نومبر کو ’یومِ قومی شجرکاری‘ منائے جانے کا صدر اردغان کا اعلان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2019, 6:33 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،7نومبر(آئی این ایس انڈیا)صدر رجب طیب ایردوان نے 11 نومبر  سے ہر سال ’یومِ قومی شجرکاری‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔صدر ایردوان   نے 11 نومبر کو شجرکاری کی مہم کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا  کہ ترکی کے 78 ملین ہیکٹراراضی اکالوجیک لحاظ سے  بڑی زرخیز اور پودوں کی اقسام اور تنوع کے لحاظ سے دیگر علاقوں پر برتری رکھتی ہے۔

صدر ایردوان نے اس طرف اشارہ کیا کہ جنگلات کی اقسام اور کمپوزیشن بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ساتھ شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔صدر ایردوان نے کہا کہ اس تقریب سے متعلق معلومات وزارت زراعت اور جنگلات کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سا ت سال ست 77 سال تک کی عمر کے تمام شہری اس تقریب کو رضاکارانہ طور پر حصہ لیں گے، جس کا مقصد 81 صوبوں میں 2023 مقامات پرتین گھنٹوں میں 11 ملین پودے لگاتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔