مساجد کے لاؤڈا سپیکر ہٹا نے کی نوٹس فوراً واپس لی جائے ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سے ضمیر احمد خان کی قیادت میں وفد کی نمائندگی

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍دسمبر(ایس او  نیوز)شہر بنگلورو کی مختلف مساجد میں اذان کے لئے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹا دئیے جانے اور اس کے بعد شہر کی بعض مساجد کو مقامی پولیس افسروں کی طرف سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دینے کے لئے نوٹس جاری کی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں منگل کے رو ز چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی اور سابق وزیرضمیر احمد خان کی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی پولیس کے ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی پی)ڈاکٹر پراوین سود سے ملاقات کی اور ایک میمورینڈم پیش کر کے درخواست دی کہ ریاست بھر کے پولیس حکام کو ہدایت دی جائے کہ مساجد میں اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکر س کے استعمال کے سلسلہ میں سپریم کور ٹ کی طرف سے جو حکم صاد رکیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں کرناٹک کے آلودگی کنٹرول بور ڈ کی طرف سے منظور شدہ ضابطہ کی پابندی کرنے والی مساجد کو ہراساں نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہر بنگلورو اور ریاست کے دیگر مقامات پر پلیوشن کنٹرول بورڈ اور سپریم کورٹ کی طرف سے آواز کی حد کے متعلق جو پابندی عائدکی گئی ہے اس پر عمل برابر کیا جا رہا ہے اور کسی بھی مسجد میں اس کی پامالی نہیں کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود بھی پولیس حکام کی طرف سے بار بار مساجد کے ذمہ داروں کب طلب کر کے ان کو ہراساں کرنے ا وراب لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کرنے سے مسلمانوں میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔

ضمیر احمد خان نے ڈی جی پی سے گزارش کی کہ اس سلسلہ میں تمام پویس حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوتی قوانین کی پابندی کرنے کے لئے تاکید کریں لیکن اس کی آڑ میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر س ہٹانے اور علاقے میں بے چینی پھیلانے سے گریز کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس حکام کی طرف سے حال ہی میں جن جن مساجد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے فوری طور پر اس نوٹس کو واپس لیا جائے تاکہ سماج میں امن و ہم آہنگی کے ماحول کو برقرا ر رکھا جا سکے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر جی اے باوا، بی کے الطاف خان، ملک بیگ اور سردار شریف موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...