سرسی: فوریسٹ مکینوں کو بورڈ کی طرف سے نوٹس: قانونی کارروائی بند کرنے رویندر نائک کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th May 2023, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

سرسی : 29؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع میں فوریسٹ قانون کے تحت زمین حق کے لئے عرضی داخل کئے فوریسٹ مکینوں کےا نخلاء کےلئے بورڈ کی طرف سے کی جارہی قانونی کارروائیوں کو بند کرنے کا ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدررویندر نائک  نے سرسی فوریسٹ چیف آفیسر سے مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ویدیکے کے صدرنے سرسی میں فوریسٹ کے چیف آفیسر وسنت ریڈی سے ملاقات کرتےہوئے فوریسٹ مکینوں کےخلاف جاری قانونی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتےہوئے میمورنڈم سونپا۔ انہوں نے کہاکہ فوریسٹ قانون کے تحت درج فہرست پسماندہ طبقات یا روایتی فوریسٹ مکینوں کی منظوری اور معائنہ کارروائی مکمل ہونے تک فوریسٹ مکینوں کے انخلاء پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس وضاحت کے باوجود بورڈ کی طرف سے اتی کرم داروں کو محکمہ کی جانب سے نوٹس جاری کرنا قابل مذمت ہے۔

کاگوڈ تمپا جب اسپیکر تھے تو اسی وقت انہوں نےودھان سبھا میں اس پر بحث کراتےہوئے فیصلہ لیا تھا کہ ریاستی حکومت ان اتی کرم داروں کو نکال باہر نہیں کرے گی اورفوریسٹ قانون میں شامل نہیں کرے گی جنہوں نے عرضی داخل کی ہے۔ اس وضاحتی حکم کے بعد بھی باربار اتی کرم داروں کو فوریسٹ افسران کی طرف سے ہراساں کرنے  پر  صدر رویندر نائک نے مذمت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار اُسی بس کی زد میں آکر ہلاک

  بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  انکولہ تعلقہ کے شرگونجی  قصبہ کے رہنے والے  جیتندر گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ کاروار کے بینگا نیشنل ہائی وے 66 پر  جمعہ کو پیش آیا۔

بھٹکل میں ہرپل آن لائن کی جانب سے منعقد ہوا کامیاب طرحی نعتیہ مشاعرہ۔ ایک مصرع پر ١٢ شعراء کا مختلف انداز سامعین کی توجہ کا مرکز

نعت گوئی نہ صرف یہ کہ کار ثواب ہے بلکہ نعت سننا نعت پڑھنا نعت کہنا سب کچھ ذریعہ نجات بھی بن سکتا ہے۔اردو کے ایک ادیب نے غزل کے سلسلے میں جو کہا تھا کہ غزل چاول پر قل ھو اللہ لکھنے کے مترادف ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ نعت لکھنا نعت کہنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

بھٹکل میں پھیل رہا ہے ڈینگی بخار؛ کئی مریضوں کا مینگلوراسپتالوں میں ہورہا ہے علاج

شہر میں ایک طرف وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں ہرطرف مچھروں کی بھرمارپائی جارہی ہے، ایسے میں مچھروں سے پھیلنے والی وباء ڈینگی بخار بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ بھٹکل کے اکثر لوگ سرکاری اسپتال میں اپنا علاج نہیں کراتے اور پرائیویٹ اسپتالوں ...