دریائے کرشنا میں طغیانی، چندرا بابو کو مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2019, 9:43 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،17/اگست (ایس او نیوز/یو این آئی) آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرا بابونائیڈو کو ان کے امراوتی میں دریائے کرشنا کے کنارے پر واقع سرکاری مکان کوخالی کرنے کے لئے تاڑے پلی گاؤں کے تحصیل دار وی سرینواسلو نے نوٹس جاری کیا ہے۔

وی سرینواسلو نے نائیڈو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دریا کے قریب واقع اپنے اس بنگلہ کو فوری طور پر خالی کردیں کیونکہ سیلاب کا پانی ان کے مکان میں داخل ہونے کا خطرہ ہے۔ تحصیل دار نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ کیوزک پانی دریائے کرشنا کے بالائی ڈیمس سے چھوڑا جائے گا جس سے وجے واڑہ کے پرکاشم بیریج میں سیلاب کی صورتحال رہے گی اور اس سے آپ کے مکان میں پانی کے داخل ہونے کا خطرہ ہے۔

نائیڈو کے سیکوریٹی عہدیداروں نے یہ نوٹس حاصل کیا اور ان کو اس تعلق سے اطلاع دے دی گئی کیونکہ وہ گزشتہ ہفتہ سے حیدرآباد میں واقع اپنے مکان میں ہیں۔ تلگودیشم کے لیڈروں کا الزام ہے کہ اس بنگلہ کو فوری خالی کرنے کے لئے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی مسلسل ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ عہدیداروں نے الزام لگایا کہ اس بنگلہ کا ایک حصہ دریا کے کنارے کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔

دریائے کرشنا میں پانی کے مسلسل بہاؤ کے بعد پرکاشم بیریج میں پانی کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔یہ پانی نائیڈو کے مکان کے پچھلے حصہ کی سیڑھیوں تک جاپہنچا ہے۔ ان کے سیکوریٹی گارڈس نے ریت کے تھیلے اور پتھر وہاں رکھے ہیں تاکہ پانی کو مزید آگے بڑھنے سے روکا جاسکے۔

تلگودیشم کے لیڈر ورلا رامیا نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ نائیڈو یہ مکان خالی کردیں۔ جب تلگودیشم کے لیڈران نے سوال کیا کہ چندرابابو ہی کو کیوں اس خصوص میں نوٹس دیا گیا ہے تو تحصیل دار سرینواسلو نے کہا کہ دیگر عمارتوں اور گیسٹ ہاؤسوں کو بھی نوٹس دیا گیا ہے جو دریا کے کنارے بنائے گئے ہیں۔

ساحلی آندھراپردیش میں بارش کاامکان: ادھر، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش۔یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں یہ بات بتائی۔ جنوب مغرب مانسون رائل سیما میں سرگرم، ساحلی آندھراپردیش میں معمول کے مطابق اور تلنگانہ میں کمزور ہے۔ رائل سیما کے کرنول ضلع میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش ہوئی جبکہ ساحلی آندھراپردیش کے وجیانگرم ضلع میں بعض مقامات پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ تلنگانہ میں بھی بعض مقامات پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔