صرف احتجاجات پر پابندی لگانے سے کووڈ پر قابو پایا نہیں جاسکتا: ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین کا اظہار خیال
بنگلورو،31؍مارچ (ایس او نیوز؍پریس ریلیز ) کوویڈ وباء پھر ایک مرتبہ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے ، اس پر قابو پانے کیلئے حکومت فوری اقدامات اٹھائے،لیکن اقدامات اٹھانے کے نام پر محض جلسےو جلسوں اور احتجاجات پر پابندی لگانا ہی کافی نہیں بلکہ دیگر طبی تیاریوں کو بھی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے کیاہے۔
انہوں نے اس سلسلے میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوامی حقوق کو سلب کررہی ہے،جارکی ہولی سی ڈی معاملے سے حکومت کو شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے،عوام برہم ہوچکے ہیں ،اس برہمی کو لوگ احتجاج کے ذریعے سے عوام کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ان احتجاجات کو ختم کرنے کیلئےحکومت نے کوویڈ کی آڑمیں احتجاجات پر پابندی عائدکررہی ہے۔حکومت اپنے سیاسی مقاصد کو پوا کرنے کیلئے ہزاروں لوگوں کو جمع کرتے ہوئے جلسے منعقد کررہی ہے،ہزاروں لوگوں کو جمع کرکے ریالیاں نکال رہی ہے،کیا اس سے کورونا نہیں پھیلے گا؟۔
اڈوکیٹ طاہر حسین نے مزید سوال کیاکہ ایک طرف حکومت عوامی تقاریبات اور احتجاجات پر پابندی عائدکررہی ہے تو دوسری طرف الیکشن کمیشن انتخابات کی تورایخوں کا اعلان کررہی ہے،جس سے عوام کشمکش کا شکارہیں۔اڈوکیٹ طاہر حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کوویڈ ویکسین عام لوگوں تک پہنچے اس طرح کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،بنگلوروکے بی ایم ٹی سی بسوں میں لوگوں کی تعدادزیادہ ہے،ہر بس میں کچھا کچھ لوگ بھرے ہوئے ہوتے ہیں،ان سب پر بھی حکومت کی جانب سے نگاہ ڈالنے کی ضرورت ہے،اس کے بجائے صرف جلسوں پر پابندی عائد کرنے سے کوویڈ کاحل نکل کر سامنے نہیں آتا۔