یوسف پٹھان نے کہا، راشد کی کارکردگی پر نہیں ہے حیرانی
کولکاتہ،26؍مئی( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف دوسرے کوالیفائر میں راشد خان کی آتشیں اننگ سے گرچہ سب حیران رہ گئے ہوں لیکن سن رائزرس حیدرآباد کے تجربہ کار بلے باز یوسف پٹھان نے کہا کہ ٹیم کے لیے یہ تعجب کی بات نہیں تھی۔ایک وقت لگ رہا تھا کہ سن رائزرس 150 رنز بھی نہیں بنا سکے گی لیکن راشد نے 10 گیند میں 34 رن بنا کرٹیم کو سات وکٹ پر 174 رن کا اسکورکر دیا۔یوسف نے کہاکہ ہم اس کی اننگز سے حیران نہیں ہیں۔اس نے بگ بیش میں کئی بار چوکے چھکے لگائے ہیں۔اس نے دنیا میں دوسری لیگو ں میں بھی بہترین اننگز کھیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں پہلے سے ہی بلے بازی کا جوہر تھا اس موقع پر انہوں نے کرکے دکھایا۔چنئی کے خلاف بھی اس نے دو چھکے لگائے تھے۔ہمیں اس کی صلاحیت پر کبھی شک نہیں تھا۔