عراق میں ایرانی حملوں سے 34 امریکی فوجی دماغی طورپر متاثرہوئے: پینٹاگان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th January 2020, 8:00 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،25جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے جمعہ کے روز اعتراف کیا ہے کہ 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے باعث 34 امریکی فوجی دماغی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ پینٹا گان کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے 34 فوجی اہلکاروں لگنے والی دماغی چوٹوں کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکا کے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں کوحملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ایران نے یہ حملے پاسداران انقلاب کی القدس ملیشیا کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کئے تھے۔پینٹاگان کے ترجمان جوناتھن ہافمین نے صحافیوں کو بتایا کہ دماغی طورپر متاثر ہونے والے فوجیوں کو پہلے جرمنی اور اس کے بعد وہاں سے امریکا لے جایا گیا ہے۔8 جنوری کو ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں عین الاسد اڈے اور اربیل میں ایک اور اڈے پر میزائل حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں امریکی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ان دونوں اڈوں پر امریکی فوج کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عراق میں حملوں کے بعد ایران دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا مزید کوئی جنگی اقدام کیا تو اس کا اس سے بھی سخت جواب دیا جائے گا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے سے قبل خطرے کے پیش نظر اڈے پر موجود زیادہ تر امریکی فوجیوں کو اپنے اعلی افسران کی طرف سے پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔امریکی فوج کی سابقہ اطلاعات کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں زبردست مادی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہاں تک کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میزائل حملے کے بعد صبح ہی اعلان کیا کہ گذشتہ رات کے حملے میں کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا۔ بعد ازاں امریکی حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ ایرانی حملے نتیجے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لیے امریکا اور دوسرے ملکوں میں لے جایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...