صرف حکومت ملک کے مسائل کاحل نہیں نکال سکتی:شیو ناڈر

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 7:14 PM | ملکی خبریں |

ناگپور،08/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایچ سی ایل کے صدر شیو ناڈر نے منگل کوکہاہے کہ حکومت اکیلے ملک کو آگے نہیں لے جا سکتی بلکہ ملک کے سامنے جو چیلنجز ہیں اورجو مسائل ہیں ان کے حل کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہو گا۔مہاراشٹر کے ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک کے وجے دشمی پروگرام میں انہوں نے کہاہے کہ نجی شعبے، سول اور غیر سرکاری تنظیم چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سامنے آئیں۔ اکیلے حکومت ملک کو آگے نہیں لے جا سکتی ہے، اس کے لیے تمام فریقین کی برابرکی شراکت داری کی ضرورت ہے۔ ملک کے سامنے کئی چیلنج ہیں لیکن حکومت اکیلے ان کا حل نہیں نکال سکتی۔اس سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے، شہریوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو تعاون دینا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔