شمال مشرق میں کانگریس کی تقسیم کرواور راج کرو کی پالیسی، پورے ملک کودراندازوں سے آزاد کریں گے: امت شاہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 6:35 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی،9ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس (نیڈا) کی میٹنگ میں حصہ لینے آسام پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دراندازوں کے بہانے کانگریس پارٹی پر جم کر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے شمال مشرقی میں تقسیم کرواور راج کرو کی پالیسی اپنائی۔یہی نہیں شمال مشرق میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے کانگریس نے اسے اورابھارا۔شاہ نے کہا کہ آسام ہی نہیں پورے ملک کو غیر ملکی دراندازوں سے آزاد کیا جائے گا اور اس کے لئے منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شاہ نے کہاکہ کانگریس نے پھوٹ ڈالو اور راج کرو والی پالیسی ہی اپنائی تھی،ہر ریاست ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے،اس جذبہ کو ہر شخص تک اگر پہنچانا تھا تو یہ بہت ضروری تھا کہ شمال مشرق کانگریس سے آزاد بنے۔نارتھ ایسٹ میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے کانگریس نے اسے اورتیزکیاتاکہ اپنا راج بنا رہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد سے 2014 تک کانگریس نے شمال مشرقی میں زبان، ذات، ثقافت، علاقے خاص کی بنیاد پر جھگڑے پیدا کئے۔اس سے مکمل نارتھ ایسٹ بدامنی کا گڑھ بن گیا،یہاں ترقی کی جگہ بدعنوانی کو اہم جگہ دینے کا کام کانگریس نے کیا۔انہوں نے کہا کہ نارتھ ایسٹ کے ریاستوں نے این آڑسی پر تشویش ظاہر کی ہے کہ کافی لوگ چھوٹ گئے ہیں، تو اور زیادہ شدت سے کام ہونا چاہئے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ایک بھی در انداز آسام کے اندر رہ بھی نہیں پائے گا اور دوسرے ریاست میں گھس بھی نہیں پائے گا،ہم صرف آسام کو دراندازوں سے آزاد کرنا نہیں چاہتے بلکہ پورے ملک کو دراندازوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں،اس کے لئے منصوبہ بندی بھی تیار کی جا رہی ہے۔ شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 مختصر مدت شق تھا اور آرٹیکل 371 خاص انتظام ہے۔یہ آرٹیکل نارتھ ایسٹ کا حق ہے اور اسے کوئی چھونے والا نہیں ہے۔امت شاہ نے کہاکہ آسام کے انتخابات کے بعد جب نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس کا خیال آیا تو میں نے ساتھیوں سے اس پر بحث کی،تب یہ بات نکل کر آئی کی این ڈی اے کی توسیع نیچے کی سطح تک لے جانا ہے تو نیڈا ضروری ہے،لہذا نیڈا کے قیام کی بیج 2016 میں بویا گیا، جو آج بہت بڑا وٹ ٹوٹ بن کر پورے نارتھ ایسٹ کو سایہ دے رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...