دہلی تشدد: عمر خالد نے عدالت میں بیان کیا اپنا درد، کہا 'کسی سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا'

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2020, 9:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی تشدد معاملہ میں گرفتار عمر خالد اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ جمعرات کے روز انھیں دہلی ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں انھوں نے پولس پر الزام عائد کیا ہے کہ انھیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمر خالد نے کہا کہ ان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس کی وجہ سے وہ جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو بیمار محسوس کرنے لگے ہیں۔ انھوں نے عدالت سے کہا کہ "مجھے سیکورٹی چاہیے، لیکن ایسی سیکورٹی نہیں کہ میں باہر نکل ہی نہیں سکتا۔ یہ ایک سزا کی طرح ہے، مجھے سزا کیوں دی جا رہی ہے؟"

دراصل دہلی تشدد میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولس نے عمر خالد کو ستمبر ماہ میں گرفتار کیا تھا اور انھیں 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے عمر خالد کو 22 اکتوبر تک کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا تھا۔ آج دہلی پولس نے عدالت میں مزید ایک مہینے کی حراست کا مطالبہ کیا۔ آج پیشی کے دوران عمر خالد نے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کے سامنے اپنا درد بیان کیا اور کہا کہ سیل میں ہمیشہ بند رکھے جانے کے سبب وہ کچھ دنوں سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی بیمار محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ایک طرح سے تنہائی والی قید ہے۔

عمر خالد نے اپنے اوپر لگائی گئی پابندیوں کے تعلق سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انھوں نے عدالت میں کہا کہ یہ سب جیل سپرنٹنڈنٹ کے اشارے پر ہی کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بروز جمعہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن بھیجا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...