انڈمان اورنیکوبار کا آخری بوتھ، جہاں نہیں پڑاایک بھی ووٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 11:20 PM | ملکی خبریں |

پورٹ بلیئر ، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک میں عام انتخابات چل رہے ہیں اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو بھی چکی ہے، لیکن ایک پولنگ بوتھ ایسا بھی ہے جہاں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔یہ بوتھ ملک کے جنوبی حصے میں انڈمان اور نیکوبار جزائر کے سب آخری سرے پر آباد شومپین ہٹ میں ہے۔یہاں کے گھنے جنگلوں میں پتھر کے زمانے سے بسی قبائل رہتے ہیں۔گریٹ نکوبار جزائر کے بالکل جنوبی سرے اندرا پوائنٹ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر آباد ہے۔2014 میں ہوئے انتخابات میں قبائلی شومپین قبیلے کے دو ارکان نے یہاں ووٹ ڈالا تھا، جو تاریخ میں پہلی بار ہوا تھا۔انڈومان اور نیکوبار کے چیف الیکشن افسر آر مینا نے بتایاکہ شومپین ہٹ میں دو انتخابی بوتھ ہیں، جس میں سے ایک میں 66 تو دوسرے میں 22 ووٹرس ہیں،ہماری پولنگ پارٹی وہاں پولنگ کے لئے گئی ہوئی تھی،اگرچہ اس سال وہاں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ انہوں نے بتایاکہ گھنے جنگلوں میں آباد قبائلی ہفتے میں یا 15 دنوں میں باہر نکل کر شومپین ہٹ میں راشن لینے آتے ہیں۔مقامی افسران کپڑے پر گانٹھ باندھ کر یہ اطلاع دیتے رہے کہ الیکشن میں کتنے دن اب بچے ہوئے ہیں،قبائلیوں کے لئے اسی طرح کی نشانی زبان کا استعمال ہے لیکن کوئی بھی ووٹ دینے نہیں آیا،شاید وہ ووٹ دینے کے لئے آنا ہی نہیں چاہتے ہوں۔ووٹروں کو بیدار کرنے کے لئے جنگلوں میں نہیں جانے کے بارے میں پوچھنے پر افسر نے کہاکہ سپریم کورٹ اورقبائلی وزارت کی یہ ہدایات ہے کہ سوائے قبائلیوں کے کوئی بھی گہری جنگل میں نہیں جائے گا،ہم مدد کے لئے تیار ہیں، لیکن ان پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔بتا دیں کہ انڈمان اور نیکوبار جزائر پر 6 ذاتوں کے قبائلی آباد ہیں جن میں سے جروا اور سیٹنليس نے ہندوستانی انتخابات تاریخ میں آج تک کبھی ووٹ نہیں ڈالا،دیگر 4 قبائل میں گریٹر انڈومان، نکوبارذ، شومپین اور اونگیس ذاتیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...