شہریت ترمیمی بل کے خلاف عوام سڑکوں پر اتر آئے ملک کی متعدد ریاستوں میں زبردست احتجاج۔ آسام میں بند۔ تریپورہ میں پر تشدد مظاہرے

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2019, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک کی متعدد ریاستوں میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مظاہرین میں نوجوانوں اور طلبا کی تعداد زیادہ رہی ہے جنہوں نے شاہراہوں پرآمد ورفت روک کر اور ٹائروں کو نذر آتش کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ یہ بل ہندوستانی آئین اور اقدارکے خلاف ہے۔ معلوم ہوکہ مودی کابینہ کی منظوری کے بعد شہریت ترمیمی بل 2019لوک سبھا سے منظور ہوچکاہے۔ اس بل کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہندو، سکھ، بودھ،جین، پارسی اور عیسائی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہندوستان میں شہریت دی جائے گی کیوں کہ یہ سب ان ممالک میں اقلیت میں ہیں۔ قابل ذکر یہ ہے کہ اس بل سے مسلمانوں کو مستثنیٰ رکھاگیا ہے۔

آسام: شہریت ترمیمی بل کے خلاف پورے آسام میں احتجاج ہورہے ہیں۔آسام میں بند ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے آسام جانے والے ہزاروں ٹرک آسام کی سرحد سے متصل علی پوردواراور دیگر علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ٹرک ڈرائیوروں کو آسام جانے کے لئے بنگال کی سرحد عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آسام بنگال سرحد پر علی پوردوار ضلع کے بارویسہ میں مختلف ریاستوں کے ہزاروں ٹرک جام میں پھنس گئے ہیں۔

تریپورہ: علاقائی قبائلی پارٹیوں، غیر سرکاری تنظیموں اور طلبہ تنظیموں کے گروپ جوائنٹ موومنٹ اگینسٹ سٹیزن شپ امینڈمنٹ بل (جے ایم اے سی اے بی) نے کی ہے، پرتشدد شکل اختیار کرلی ہے۔متعددتشدد پسندانہ واقعات کے بعد تریپورہ کی حکومت نے دو دنوں کے لئے تمام انٹرنیٹ فراہم کرنے والی سروسز سے موبائل ڈاٹا سروس اور ایس ایم ایس خدمات روکنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے علاوہ تشدد زدہ علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے تشدد پھیلنے سے روکنے کے لئے مزید فورسیز کو حرکت دے دی ہے جبکہ جے ایم اے سی اے بی نے شہریت ترمیمی بل کو تریپورہ کے لئے ختم کرنے تک مسلسل مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پولس نے بتایا کہ شمالی تریپورہ اور دھلائی ضلعوں کے متعدد بازاروں میں کم ازکم سات افراد جن میں پولس بھی شامل ہیں، مظاہرین کے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

اروناچل پردیش: شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے شمال مشرقی ریاست میں بلائے گئے 11 گھنٹے بند سے معمولات زندگی متاثر رہی۔نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹ یونین کے رکن آل اروناچل ریاست اسٹوڈنٹس یونین (اپسو) کی طرف سے بند بلائے جانے کے بعد تعلیمی ادارے، بنک، کاروباری ادارے، بازار بند رہے۔ اس کے علاوہ نجی اور سرکاری گاڑیاں بھی سڑکوں سے ندارد رہیں۔

ناگالینڈ: ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے راج بھون کے باہر شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا۔ میگھالیہ میں معمولات زندگی متاثر رہی۔ کھاسی اسٹوڈنٹس یونین نے بل کے خلاف سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔ سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی۔ یونین نے بند کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...