شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا رابطہ دفتر تباہ کر دیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2020, 9:33 PM | عالمی خبریں |

پیانگ یانگ،16/جون (آئی این ایس انڈیا) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نےدونوں ممالک کے درمیان سرحد پر قائم رابطہ آفس تباہ کر دیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر کام کرنے والی جنوبی کوریا کی وزارت نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ "شمالی کوریا نے کائسونگ رابطہ دفتر 2 بجکر 49 منٹ پر تباہ کر دیا ہے۔"

مقامی خبر رساں ادارے یانہیپ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت کی جانب سے بیان سے کچھ دیر قبل دونوں ممالک کے مشترکہ صنعتی زون جہاں مذکورہ دفتر قائم ہے، ایک دھماکا سنا گیا جس کے بعدوہاں سے دھواں بھی فضا میں بلند ہوتا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ جون کے آغاز سے ہی شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے بارڈر کی دوسری جانب شمال مخالف پمفلٹ پھینکے جانے کے واقعات پر  کئی سخت مذمتی بیانات جاری کیے۔ 

جنوبی کوریا سے اکثر شمال مخالف پمفلٹ گرم ہوا کے غباروں کے ذریعے یا تیرتی بوتلوں میں بند کرکے چھوڑے جاتے ہیں جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایٹمی عزائم پر شمالی کورین رہنما کم جانگ ان کو تنقید کا نشانہ جاتا ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوب کے ساتھ تمام باضابطہ رابطوں کو ختم کررہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ شمالی کوریا جنوب پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایک بحران پیدا کرنا چاہتا ہے ۔

دوسری جانب آج ہی شمالی کوریا کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے خلاف کارروائی کے لیے پوری طرح سے تیار ہے جس میں ان علاقوں میں واپسی بھی شامل ہے جہاں سے دونوں ملکوں کی فوجیں ایک معاہدے کے تحت انخلا کر چکی ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...