بیلگاوی : شمالی کرناٹکا بنے گا ایک نئی ریاست ، ملک میں ریاستوں کی تعداد بڑھ کر ہوجائے گی پچاس؛ وزیر اومیش کٹّی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 5:43 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بیلگاوی 23/ جون (ایس او نیوز) وزیر برائے فوڈ اینڈ سول سپلائی اُومیش کٹّی نے یہ کہہ کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے کہ ایک نہ ایک دن شمالی کرناٹکا ایک نئی ریاست بن جائے گا ۔ وزیر موصوف  نے مزید یہ بھی اعلان کردیا کہ :" یا تو میں خود ریاست شمالی کرناٹکا کا وزیر اعلیٰ بنوں گا یا پھر اس عہدہ پر میرا بیٹا فائز ہوگا ۔"

اُومیش کٹی کا کہنا ہے کہ 2024 کے انتخابات کے بعد ملک میں ریاستوں کی تعداد 50 ہو جائے گی ۔ وزیر اعظم نریندرا مودی 50 ریاستیں تشکیل دینا چاہتے ہیں ۔ وہ یہ کام الیکشن کے بعد کریں گے ۔ اتر پردیش کو 4 ، مہاراشٹرا کو 3 اور کرناٹکا کو 2 ریاستوں میں تقسیم کیا جائے گا - 

انہوں نے کہا : بینگلورو میں اب کوئی کشش باقی نہیں رہی ۔ ٹریفک بھیڑ وہاں بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ 10 کلو میٹر سفر طے کرنے کے لئے ایک گھنٹہ کا وقت درکار ہوتا ہے ۔ بینگلورو کے بہت سارے علاقوں میں پانی کی  قلت کا سامنا ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ اب مزید کوئی آئی ٹی اور بی ٹی کمپنی اپنا دفتر بینگلورو میں قائم کرنا چاہے گی ۔

اس کے بجائے شمالی کرناٹکا ترقی کر رہا ہے ۔ ہمارے پاس بیلگاوی ، ہبلی اور دوسرے شہروں میں نئے ایئر پورٹس ہیں ۔ ہم کیتّور میں ایک نیا انٹرنیشنل ایئر پورٹ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بیلگاوی میں سوورنا سودھا اور دھارواڑ میں ہائی کورٹ بینچ موجود ہے ۔ اس طرح ہم شمالی کرناٹکا کو ایک نئی ریاست میں تبدیل کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

خیا ل رہے کہ   ملک   میں اِس وقت ریاستوں کی تعداد 29 ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں  مرکزی حکومت  کے  زیر انتظام سات علاقے یعنی (سات یونین  ٹیریٹریز) ہیں اور مرکز کے زیر انتظام اِن  علاقوں کا انتظام صدر کے ذریعہ مقرر کردہ منتظم کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...