مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کا بڑا بیان، کہا ملک میں روزگار کی نہیں، قابل نوجوانوں کی کمی ہے 

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2019, 11:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15 /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے بے روزگار نوجوانوں کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے بریلی میں ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں کام کی کوئی کمی نہیں لیکن شمالی ہند کے نوجوانوں میں وہ قابلیت نہیں کہ انہیں روزگار دیا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اسی وزارت کو دیکھنے کا کام کرتے ہیں اسی لیے مجھے معلومات ہے کے ملک میں روزگار کی کوئی کمی نہیں ہے۔روزگار بہت ہے، روزگار دفتر کے علاوہ بھی ہماری وزارت بھی اس کی نگرانی کر رہی ہے۔روزگار کاکوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ جو بھی کمپنیا ں روزگار دینے آتی ہیں ان کا کہنا ہوتا ہے کے ان نوجوانوں میں وہ قابلیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بحران کی بات سمجھ میں آ رہی ہے لیکن روزگار کی کمی نہیں ہے۔اس دوران انہوں نے یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خاں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اکھلیش جی ڈررہے ہیں لیکن ہم کسی کو چھوڑیں نہیں۔انہوں نے کہا کی میں تو رامپور کی عوام سے بھی کہوں گا کی انہوں نے ایک ایسے شخص کو منتخب کر کے بھیجا یہ ان کے لئے بھی بدقسمتی کی بات ہے۔ غور طلب ہے کہ ملک میں بے روزگار نوجوانوں کو لے کر کانگریس حکومت پر حملہ بولتی رہی ہے۔کچھ وقت پہلے ہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آٹو سیکٹرکے بحران سے گھرے ہونے سے متعلق خبروں کو لے کر نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس پر حکومت کی خاموشی سب سے زیادہ خطرناک ہے۔انہوں نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ آٹو سیکٹر کے 10 لاکھ لوگوں کی نوکری پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔یہاں کام کرنے والے لوگوں کو اپنی روزی روٹی کے نئے ٹھکانے ڈھونڈنے پڑیں گے۔پرینکا نے الزام لگایا تھا کہ ختم ہوتے روزگار، کمزور پڑتی تجارت اور معیشت کی کمر توڑنے والی پالیسیوں پر بی جے پی حکومت کی خاموشی سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس سے پہلے پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اتر پردیش کے کانپور میں چھیڑچھاڑ کی شکایت درج کرانے گئی 16 سالہ ایک لڑکی کو پولیس اہلکار وں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ ویڈیو میں لڑکی سے پوچھ گچھ کرتے دکھائی دے رہے ہیڈ کانسٹیبل کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...