شمالی کینرا پارلیمانی حلقہ سے امیدواروں کی پرچہ نامزدگی کی شروعات : بھٹکل اور جوئیڈا سے آزاد امیدوار کے طورپر دو پرچہ نامزدگی داخل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th March 2019, 1:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:30؍مارچ (ایس او نیوز)شمالی کینرا لوک سبھا حلقہ کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی طرف سے پرچہ نامزدگی شروع ہوچکی ہے ، پہلے آزاد امیدوار کی حیثیت سے بال کرشنا پاٹل نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

جوئیڈا تعلقہ کے رام نگر سے تعلق رکھنے والے بال کرشنا پاٹل بائیوٹکنک میں پوسٹ گریجویٹ  ہیں ، فی الحال سیول کنٹریکٹر اور مہمان لکچرر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ زرعی زمین کے مالک بال کرشنا نے الیکشن کمیشن کو سونپے گئے اپنے  افی ڈیوٹ میں جانکاری دیتے ہوئے کہا  ہے کہ  ان کے نام پر 18لاکھ روپیوں کی غیر منقولہ اور 2.91لاکھ روپئے منقولہ جائیداد ہے، اپنے پاس نقد 1.50لاکھ روپئے ہیں تو بینک اکاؤنٹس میں 53672روپئے بطور ضمانت جمع ہیں،87685روپیوں کے دو بائک ہیں ۔ سونےکے زیورات پر 37500 روپئے  قرضہ ہونے کی جانکاری دی ہے۔

اسی طرح بھٹکل کے مخدوم کالونی کے محمد جبرورخطیب نے تین سیٹ کے ساتھ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ 6ویں تک تعلیم حاصل کرنےو الے جبرورمچھلی بیوپار سے منسلک ہیں ۔ ان کے خلاف جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کی کوشش اور ہتھیاروں کے ذریعے فرد کو قتل کی دھمکی دئیے جانے کےمتعلق بھٹکل عدالت میں کیس کی سماعت جاری رہنے کی جانکاری الیکشن کمیشن کو دی گئی افی ڈیوٹ میں دی گئی ہے۔

ان کے نام پر 3.48لاکھ روپیوں کی جائیداد ہے۔ نقد 15ہزار روپئے رکھنے والے جبرور مختلف بینکوں میں 2.39لاکھ روپئے کا قرض بھی لیا ہے۔ بیوی کے پاس 2.50لاکھ روپئے کے سونے کے زیورات ہونےکی بھی انہوں نے جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔