شمالی کینرا پارلیمانی حلقہ کے انتخابی اخراجات کے نگراں کار کی مختلف ٹیموں کےساتھ میٹنگ : اخراجات پر کڑی نگاہ رکھنےکی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2019, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:29؍مارچ (ایس او نیوز)جمعہ کو کاروار کے ضلع پنچایت ہال میں انتخابی اخراجات پر نگاہ رکھنے کے لئے تشکیل دی گئیں مختلف ٹیموں کےساتھ میٹنگ کرتے ہوئے اترکنڑا لوک سبھا حلقہ انتخابی اخراجات نگراں کار ڈی ڈی منگل نےمتعلقہ ٹیموں کو الیکشن کے اخراجات پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اس موقع پرکہاکہ ہم سب ایک مقد س فریضہ کو انجام دینے کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے نامزد کئے گئے ہیں۔ صاف شفاف اورمنصفانہ انتخابات کے لئے سبھی ٹیموں کا لین دین اور اخرابات پر کڑی نگاہ رکھنا ضروری ہونے کی بات کہی۔ بھارت الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہم سب کو ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ کام کرناہے۔ امیدوار اور سیاسی پارٹیوں کے لئے متعین کردہ انتخابی خرچ کے متعلق صحیح جانکاری اور حساب کتاب رکھیں۔ اس معاملے میں کسی پیچیدگی کا شکار ہوئے بغیر تمام دستاویزات کو ٹھیک ٹھیک رکھنے کی با ت کہی۔

ٹیموں کے لئے ضروری ہے کہ عوامی پروگرام، قانون کی پاسداری اور خلاف ورزی،مطبع  وغیرہ کے اخراجات کو اچھی طرح جانچ کرکے حاصل کریں۔ سوشیل میڈیا پر اور میڈیا میں جو کچھ شائع ہوتاہے اس کے تعلق سے بھی متعلقہ افسران کو رپورٹ دیں۔ ان سب میں سوشیل میڈیا اور میڈیا شعبہ جات کی ٹیموں کی طرف سے بہتر ڈیوٹی انجام دینے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔