شمالی کینرا پارلیمانی حلقہ کے کانگریس ۔جے ڈی ایس مشترکہ امیدوار اسنوٹیکر کی دیش پانڈے اور مارگریٹ آلوا سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2019, 6:37 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:29؍مارچ (ایس او نیوز)شمالی کینرا لوک سبھا حلقہ کے کانگریس ۔ جے ڈی ایس کے مشترکہ امیدوار آننداسنوٹیکر نے بنگلورو میں کانگریس کے سنئیر لیڈران مارگریٹ آلوا اور وزیر آر وی دیش پانڈے سے ملاقات کرتے ہوئے آشیرواد لیا۔ اسنوٹیکر علامتی طورپر 30مارچ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔اس کے بعد 4اپریل کو پرچہ نامزدگی داخلہ کے وقت وزیر اعلیٰ کمار سوامی ساتھ رہنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سداپور کے جے ڈی ایس لیڈر ڈاکٹر ششی بھوشن ہیگڈے کے ساتھ جمعرات کو  بنگلورو میں آنند اسنوٹیکر نے کانگریس کی لیڈر مارگریٹ آلوا کے گھر پہنچ کر ملاقات کی اور ان سے آشیرواد لیا۔ اس وقت مارگریٹ آلوا کے فرزند نویدیت آلوا بھی موجود تھے۔ کچھ دیر ان سے انتخابات کے تیاری کے متعلق بات چیت کرنے کے بعد اسنوٹیکر نے انہیں انتخابی تشہیر میں شامل ہونےکی اپیل کی۔ اس موقع پر مارگریٹ آلوا نےاسنوٹیکر سے کہاکہ تمہارے والد وسنت اسنوٹیکر ایک بہترین سیاست دان تھے۔ تمہیں بھی ان کی طرح آگے بڑھنے کی نصیحت کی اور حلقہ میں پانچ دنوں کے لئے  انتخابی تشہیرمیں شریک رہنےکا وعدہ کیا۔ اورپرچہ نامزدگی کے دن نویدیت آلوا حاضر رہنے کی بات کہی۔

کانگریس لیڈر اور ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے سے ملاقات کے لئے آنند اسنوٹیکر جمرات کی صبح سے ہی کوشش میں رہے تو شا م کے وقت ان سے ملاقات ہوئی۔ اس وقت اسنوٹیکر نے حمایت کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری قیادت میں ہی الیکشن لڑنے کی بات  کہی۔ جس پر دیش پانڈے نے اپنا سر ہلانے کی بات کہی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔