گرین زون کے لاک ڈاؤن میں مشروط نرمی، دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت، بنگلوروسمیت ریڈزون میں آنے والے اضلاع میں سختی برقرار

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2020, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍اپریل (ایس او رنیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن میں ریاستی حکومت نے گرین زون میں آنے والے اضلاع میں مشروط نرمی لانے کا اعلا ن کیا ہے۔پیر کے روز وزیر اعظم مودی کی ویڈیوکانفرنس اور اس کے بعد اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا اس سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے انتظار میں تھے۔ اس نوٹی فکیشن کے بعد حکومت کرناٹک نے منگل کے روز گرین زون میں آنے والے اضلاع میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی لانے کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں چیف سکریٹری وجئے بھاسکر کی طرف سے جاری ایک سرکاری حکم نامہ کے مطابق بنگلورو اربن، بیلگاوی، میسورو، وجئے پورہ، باگل کوٹ اور کلبرگی کو ریڈ زون میں داخل کیا گیا ہے اور اس کے سبب ان اضلاع میں لاک ڈاؤن میں کسی بھی سطح کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

گرین زون میں شامل اضلاع چامراج نگر، کوپل، چکمگلورو، رائچور، چترادرگہ، رام نگرم، ہاسن، شیموگہ، ہاویری، یادگیر،کولار، داونگیرے، اُڈپی اور کورگ کے دیہی علاقوں میں کام کرنے والی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ خصوصی معاشی زون میں اکسیس کنٹرول کی مدد سے کام کرنے والے مینو فیکچرنگ کارخانے، ایکسپورٹ پر مبنی صنعتیں اس شرط پر شروع ہو ں گی کہ ان میں کام کرنے والوں کے لئے قیام کا انتظام متصل عمارتوں میں کیا جائے۔ ان اضلاع میں وہ تمام دکانیں کھولی جا سکتی ہیں جو حکومت کی طرف سے جاری ٹریڈ لائسنس رکھتی ہیں۔ البتہ ملٹی برانڈ مالس کی دکانیں حسب معمول بند رہیں گی۔ منسپل حدود کے باہر موجود واحد برانڈ کے مال کو کھلا رکھنے کی ہی شرط پر اجازت دی گئی ہے کہ وہاں صرف50فیصد عملہ کام کرے گا۔ سماجی فاصلہ اور ماسک کے استعمال کی مکمل پابندی کی جائے گی۔ گرین زون میں آنے والے اضلاع کے رہائشی علاقوں میں دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، البتہ بازاروں اور مالس میں موجود دکانیں لاک ڈاؤن ختم ہونے تک نہیں کھلیں گی۔

زعفرانی زون میں آنے والے اضلاع بلاری، منڈیا، بنگلورو رورل، گدگ، ٹمکورو،چکبالا پور، اتر کنڑا، دھارواڑمیں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد دکانیں اور صنعتیں کھولنے کا فیصلہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔اس دوران ریاستی حکومت نے سرکاری دفتروں میں جن ملازمین کو حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے ان کے لئے آنے جانے کا انتظام بھی حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے۔ان تمام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں دفاتر کا رخ نہ کریں بلکہ ان کے علاقوں سے اُنہیں لانے لے جانے کے لئے بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی بسوں کا انتظام کیا جائے گا۔محکمہ ڈی پی اے آر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت کی ضروری خدمات میں شامل 18محکموں کے جن 33فیصد ملازمین کو ملازمت پر حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ان کے لئے محکمہ کی طرف سے ہی بس کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔ ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کے سبب سڑکوں پر ٹرافک میں اضافہ کے خدشات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے متبادل انتظام کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاست کے مرکز اقتدار ودھان سودھا سمیت تمام سرکاری دفاتر میں سماجی فاصلہ کے ضابطہ کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے منگل کی صبح ریاست کے محکمہ مالیات کے افسروں کے ساتھ ریاست کی مالی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور گرین زون میں آنے والے اضلاع میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھا کر وہاں سے آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے پر زور دیا۔ میٹنگ کے دوران افسروں نے اس بات پر زور دیا کہ گرین زون میں شراب کی فروخت پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے، تاہم وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے اسے ماننے سے صاف انکار کردیا۔ البتہ سماجی فاصلہ کی پابندی کے ساتھ دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دینے کے مشورہ کو انہوں نے قبول کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...