بی بی ایم پی کووِڈ مریضوں کے ساتھ نان کووِڈ مریضوں کے علاج کی طرف بھی متوجہ،رایا پورم میں مخصوص ہیلتھ سینٹر قائم کرنے ضمیر احمد خان کے مطالبہ کو بی بی ایم پی کمشنر کی فوری منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2020, 12:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍اگست(ایس او  نیوز)شہر بنگلورو میں بڑے بڑے سرکاری اسپتالوں کو مارچ 2020سے اب تک کورونا کیئر مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے اس کی وجہ سے ان اسپتالوں میں روزانہ علاج کے لئے رجوع ہونے والے ہزارو ں مریضوں کے لئے علاج کا کوئی متبادل ذریعہ نہیں۔ ایک طرف کورونا وائرس کے سبب روزانہ سینکڑوں لوگوں کی موت ہو رہی ہے تو دوسری طرف وہ مریض کورونا وائرس سے محفوظ ہونے کے باوجود دیگر بڑی بڑی بیماریوں میں مبتلا ہیں ان کے علاج کے لئے کوئی مناسب سرکاری سہولت موجود نہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ شہر میں مناسب علاج میسر نہ ہونے کے سبب ایسے سینکڑوں افراد کی موت واقع ہو چکی ہے جو کورونا وائرس کا بھلے ہی شکار نہ ہوئے ہوں لیکن علا ج کی قلت نے انہیں ماردیا۔ اس صورتحال سے نپٹنے کے لئے بی بی ایم پی سے کئی حلقوں سے نمائندگی ہوئی۔ بنگلورو میں غیر کورونا وائرس مریضوں کے علاج کے لئے ایک بہت بڑی سہولت شہر کے وکٹوریہ اسپتال کے احاطہ میں موجود پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا(پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت تعمیر شدہ200بستروں کے استپال کی شروعات سے ہوئی اور اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے شہر کے چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے پادارئن پورا میں 50بستروں کی ایک سہولت قائم کی جو اب مریضوں کے علاج کے لئے 24گھنٹے کام کرنے لگی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اب انہوں نے اپنے حلقہ میں آنے والے رایا پورم وارڈ میں ایک اور نان کووِڈ علاج کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اس سے بی بی ایم پی انتظامیہ نے بھی اتفاق کر لیا ہے۔ پیر کی صبح بی بی ایم پی کمشنر این منجوناتھ پرسادنے رایا پورم وارڈ میں سنگم سرکل کے قریب موجود بی بی ایم پی کے اسپتال کی عمارت کاضمیر احمد خان کے ہمرا ہ معائنہ کیا اور اس عمارت میں 50بستروں پر مشتمل ہیلتھ کیر سنٹر کے قیام کے لئے منظوری دے دی۔ کمشنر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کووِڈ مریضوں کے علاج کے ساتھ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کی طرف بھی توجہ ضروری ہے اگر انہیں علاج مہیا کروانے کی طرف توجہ دینے میں غفلت ہوئی تو سینکڑوں جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔ اس لئے انہوں نے ضمیر احمد خان کے مطالبہ کو کہ اس عمارت کا استعمال غیر کووِڈ مریضوں کے لئے استعمال کیا جائے فوری طور پر منظور کرلیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے چند ہی دنوں میں یہاں پر مریضوں کے علاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...