لکھنؤ: نسیم الدین، رام اچل راجبھر سمیت 5 کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2020, 8:52 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،23؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں لکھنؤ کی ایک خصوصی عدالت نے خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے ایک معاملے میں سابق وزیر اور بی ایس پی کے سابق لیڈر نسیم الدین صدیق سمیت 5 افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسیم الدین صدیقی بی ایس پی کو چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھام چکے ہیں۔

ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ کے اسپیشل جج پون کمار رائے نے ریاست کی یوگی حکومت میں وزیر سواتی سنگھ اور ان کے کنبے کی خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں نسیم الدین صدیق، رام اچل راج بھر، اتر سنگھ میوالال گوتم اور نوشاد علی کے خلالف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے سبھی کے خلاف 22 جولائی 2016 کو حضرت گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

عدالت نے کہا ہے کہ عرضی دیکھنے سے پتہ چلا ہے کہ کسی بھی ملزم نے ابھی تک اس معاملے میں اپنی ضمانت نہیں کرائی ہے جبکہ ملزمین کی جانب سے ان کی حاضری معافی کی عرضی دی جاتی رہی ہے جسے عدالت غلط مانتی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت چھ اکتوبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 22 جولائی 2016 کو وزیر سواتی سنگھ کی ساس تیترا دیوی نے حضرت گنج تھانہ میں ایک رپورٹ درج کرائی تھی کہ راجیہ سبھا میں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے انہیں، ان کی بیٹی، بہو، ناتن سمیت پورے ایوان کے سامنے گالیاں دیں۔ 21 جولائی کو، مایاوتی کی کال پر نسیم الدین صدیقی، رام اچل راجبھر، میولاال وغیرہ کی سربراہی میں ہجوم جمع ہوا اور ان کے بیٹے کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ کنبہ کی خواتین کو گالیاں دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...