نوئیڈا: اومیکس سوسائٹی پر جمعہ کے روز نوئیڈا اتھارٹی نے چلایا بلڈوزر، روتے بلکتے نظر آئے غیر قانونی تعمیرات والے مکین

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2022, 9:15 PM | ملکی خبریں |

نوئیڈا،30؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جمعہ کے روز نوئیڈا واقع گرانڈ اومیکس سوسائٹی میں بلڈوزر چلائے جانے سے افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ پولیس کی سخت سیکورٹی کے درمیان نہ صرف درختوں کو بلڈوزر کی مدد سے ہٹایا گیا، بلکہ فلیٹ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کو بھی توڑا گیا۔ جب یہ غیر قانونی تعمیرات توڑے جا رہے تھے تو اس کی تعمیر کرنے والے مکین روتے بلکتے ہوئے دکھائی دیے۔

اس موقع پر سوسائٹی کے باشندے بڑی تعداد میں وہاں جمع ہو گئے، خصوصاً شری کانت تیاگی کے گھر کے سامنے لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔ اس دوران مقامی باشندوں نے سوسائٹی کا گیٹ بند کر دیا اور دھرنے پر بھی بیٹھ گئے۔ سوسائٹی کے لوگ تجاوزات نہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے، لیکن نوئیڈا اتھارٹی کے افسران تجاوزات ہٹانے پر بضد رہے۔

دراصل نوئیڈا اتھارٹی نے سوسائٹی کے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ اگر جمعرات کی شام تک تجاوزات کو مکینوں نے خود سے نہیں ہٹایا تو جمعہ سے اتھارٹی ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔ آج کی بلڈوزر کارروائی اسی تنبیہ کے پیش نظر کی گئی۔ نوئیڈا اتھارٹی کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو افسر پروین مشرا نے بتایا کہ بدھ کو نوئیڈا اتھارٹی کی ٹیم نے سوسائٹی میں پورے دن سروے کیا۔ اس دوران جہاں جہاں لوگوں نے تجاوزات کر رکھا تھا، اس جگہ کو نشان زد کر نوٹس دیا گیا۔ ان لوگوں کو جمعرات کی شام تک تجاوزات ہٹانے کا وقت دیا گیا تھا، لیکن کسی نے اسے نہیں ہٹایا۔ بعد ازاں اتھارٹی نے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی شروع کی۔

واضح رہے کہ نوئیڈا سیکٹر 93-بی واقع گرانڈ اومیکس سوسائٹی میں عوامی مقامات پر درخت و پودے لگانے کو لے کر سوسائٹی میں رہنے والی ایک خاتون اور مبینہ بی جے پی لیڈر شری کانت تیاگی کے درمیان اگست ماہ میں تنازعہ ہو گیا تھا۔ اس تنازعہ نے کافی طول پکڑا اور پولیس نے ملزم شری کانت تیاگی کو گرفتار کر اس کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔

مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور برڈج کاحصہ گرپڑا 20افراد سے زیادہ زخمی،8کی حالت تشویشناک

) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برڈج کا ایک حصہ گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا- کئی مسافر تقریباً 60فٹ کی بلندی سے پٹری پر پل سے گر گئے- حادثے میں 20مسافر زخمی ہو گئے-8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔

راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ...

مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ حکومت عوام کو دے رہی ’انتخابی دھوکہ‘:میناکشی نٹراجن

حال ہی میں صدر دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش میں دو دن کا قیام کیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے شہڈول ضلع کے لال پور میں برسا منڈا جینتی کے موقع پر منعقدہ ’آدیواسی گورو دیوس‘ میں مدھیہ پردیش 'پی ای ایس اے' اصول کے باضابطہ نفاذ کا اعلان کیا گیا۔