حکومت الیکشن جیتنا چاہتی ہے یا پاکستان سے نمٹنا، اسی سے طے ہوگا آگے کا راستہ: شیو شنکر مینن 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd March 2019, 11:33 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 3 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کی ائر اسٹرائک کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے جموں و کشمیر کے راجوری میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔اس آپریشن میں پاکستان کی حراست میں گئے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کی جمعہ دیر رات وطن واپسی ہو گئی ہے، جس کے بعد سے بحث یہ ہے کہ ہندوستان کا اگلا قدم کیا ہوگا۔اسی سوال پر سابق قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن نے کہا کہ اگلا قدم اس بنیاد پر طے ہوگا کہ حکومت پاکستان یا دہشت گردی کے خلاف کام کرنا چاہتی ہے یا انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔

شیو شنکر مینن سے سوال کیا گیا کہ اب پاکستان اور دہشت گردی پر ہندوستان کیا کرے گا؟اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ (حکومت) کے بعد کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ چاہتے کیا ہیں،انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، پاکستان کو ہرانا چاہتے ہیں یا دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں؟۔ان تین اختیارات پر شیو شنکر مینن نے الگ الگ رائے رکھی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کا رویہ تبدیل کرنا چاہتاہے تو اس کے لئے ایک ہی حکمت عملی پر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت ہے، ٹریڈر، فوج ہے اور دہشت گرد بھی ہیں۔ہندوستان کا اصل مسئلہ وہاں کی فوج اور دہشت گرد ہیں، اس وجہ سے ایک ہی انداز سے آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔مینن نے کہا کہ اس کے لئے حکومت کو فوج سے لے کر سفارتی سطح تک تمام راستے اپنانے ہوں گے۔

شیو شنکر مینن نے کہا کہ اگر حکومت ہند جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں پر کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے مختلف حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اگر ایکشن لینا ہے تو یہ ایک ایئر اسٹرائک سے نہیں ہو گا۔مینن نے کہا کہ یہ ایک طویل عمل ہے، جس میں بہت ہی خاموشی سے کام کرنا ہو گا۔انہوں نے ایئر اسٹرائک یا دوسرے کسی بھی اقدام کو امن کے ساتھ کرنے کی وکالت کی، تاکہ مستقل طور پر مسئلہ حل ہو سکے۔

بتا دیں کہ ہندوستان کے سابق این ایس اے شیو شنکر مینن کا یہ بیان آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے بہت اہم ہے۔ٹی ایم سی لیڈر ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر جوانوں کی شہادت کا انتخابات میں استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے،ساتھ ہی کرناٹک بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا بھی کہہ چکے ہیں کہ ایئراسٹرائک سے بی جے پی کو زیادہ سیٹیں جیتنے میں مدد ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...