کرناٹک: ہاسن کے بی جے پی ایم ایل اے کی اقلیتوں کودھمکی دینے کی وڈیو وائرل

Source: S.O. News Service | Published on 13th December 2022, 6:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہاسن کے   بی جے پی ایم ایل اے  پریتم گوڈا کاایک ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوا ہے جس میں وہ مسلمانوں کے علاقہ میں پہنچ کر یہ  کہتے نظرآرہے ہیں کہ اگر آنے والے اسمبلی انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیا گیا  تووہ ان کیلئے کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیں گے۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم ایل اے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہاسن کے رکن اسمبلی پریتم گوڑانے ہاسن میں مسلمانوں کے غلبہ والے علاقے سری نگرکالونی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چارسالوں  کے دوران انہوں نے تمام برادریوں کے ارکان کواپنا بھائی سمجھاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگرمسلمان ان کے گھرآتے ہیں تووہ انہیں کافی پیش کریں گے لیکن ترقیاتی سرگرمیوں کویقینی نہیں بنائیں گے اوران کی ضرورت کوپورا نہیں کریں گے۔ پریتم گوڈاکا کہنا تھا کہ میں آپ کے ساتھ بھائیوں جیسامساوی سلوک کرتارہوں گالیکن 2018 کے اسمبلی انتخابات اوربلدی انتخابات میں آپ نے مجھے ووٹ نہیں دیاہے۔

پریتم گوڈا کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات میں بھی آپ نے (یعنی مسلمانوں نے)  بی جے پی کوووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرہیں۔ اگرآپ کی اجرت نہ دی جائے تو آپ برہم ہوجائیں گے۔ آپ کے خیال میں اگرمجھ سے کام لینے کے بعد بھی آپ مجھے ووٹ نہ دیں تو کیامجھے برانہیں لگے گا؟۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔