جے این یوکے طلباء کا زبردست احتجاج، فیس اضافہ سے ناراض طلباء اورپولیس کے درمیان جھڑپ

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2019, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  فیس اضافہ کولےکرجواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلباء کے احتجاج کےدوران پولیس اہلکاروں نے طلباء کو ہٹانے کی کوشش کی۔ جے این یومیں فیس اضافہ کو لےکرطلباء وطالبات طویل وقت سے احتجاج کررہے ہیں۔ حال ہی میں جے این یوکے ہاسٹل کے لئے نئی گائڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ اس کے بعد پیرکی صبح طلباء نےاس کی زبردست طریقے سےمخالفت شروع کردی۔

اس سے قبل طلباء اورپولیس کےدرمیان دھکا مکی کا ویڈیو بھی سامنے آیا تھا۔ یونیورسٹی کےباہراحتجاج کررہے طلباء کوپولیس نے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی۔ بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا تھا۔  وہیں دوسری طرف پیرکی صبح جے این یومیں جلسہ تقسیم اسناد کی تیاری چل رہی تھی۔ تقریباً 10 بجے نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈوبھی اس میں شامل ہونے کے لئے پہنچ چکے تھے، جیسے ہی نائب صدرجمہوریہ ہال میں داخل ہوئے، ویسے ہی باہرطلباء نے نعرے بازی شروع کردی۔

ہاسٹل کی نئی گائڈ لائن کوواپس لینے کا مطالبہ: جے این یوکے طلباء نے ہاسٹل کی نئی گائڈ لائن کوواپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ طلباء کا الزام ہےکہ اس نئی گائڈ لائن میں ہاسٹل کی فیس میں کئی گنا تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ نائب صدرجمہوریہ کی موجودگی میں نعرے بازی ہونے سےانتظامیہ کےہاتھ پاؤں پھول گئے۔ فوراً ہی دہلی پولیس کے جوان طلباء کوروکنےکےلئے پہنچ گئے، جہاں طلباء اورپولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوگئی۔ اس دوران جواہرلال نہرو ٹیچرس یونین نے بھی ان طلباء کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ جے این یوانتظامیہ نےنہ صرف ہاسٹل کی فیس بڑھائی ہےبلکہ ہاسٹل سے متعلق ضابطوں میں بھی تبدیلی کی ہے، جس کے خلاف یہ طلباء مخالفت کررہے ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...