اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن نہیں رہے گا۔وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کا اعلان 

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2020, 10:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍مئی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہر اتوار کو پوری ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ لیکن آج وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے اعلان کیا ہے کہ 31مئی اتوار کے دن مکمل لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی مانگ اور مفاد ات عامہ کے پیش نظر قانون میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موجودہ قانون کے مطابق لاک ڈاؤن میں چھوٹ دینے کے ساتھ ہر روز شام 7بجے سے دوسری صبح 7بجے تک تمام غیر اہم اور غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی لگی رہے گی اس کے علاوہ اتوار دن صبح سے شام تک بھی پابندی رہے گی۔ مگر اب تازہ حکم کے مطابق شام 7بجے سے دوسری صبح 7بجے تک جو پابندیاں ہیں و ہ برقرار رہیں گی، البتہ اتوار کو دن بھر کی پابندی اب باقی نہیں رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...