جن کو وندے ماترم قبول نہیں، ان کو ہندوستان میں رہنے کا حق نہیں:پرتاپ سارنگی

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2020, 11:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) مرکزی وزیر پرتاپ چندرسارنگی کا کہنا ہے کہ شہریت قانون کانگریس کے ذریعہ کئے گئے بٹوارے کے پاپ کا کفارہ ہے -ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے 31 دسمبر 2014 تک ہندوستان آئے غیرمسلموں کو ہندوستانی شہریت دینے والا یہ قانون 70 سال پہلے ہی نافذ ہوجاناچاہئے تھا- سارنگی نے کہا کہ شہریت قانون کو 70سال پہلے نافذ ہوجاناچاہئے تھا- شہریت قانون ہمارے اجداد اور کچھ منتخب رہنماؤں کے گناہ کا کفارہ کرنے کا طریقہ ہے- یہ بٹوارے کے پاپ کا کفارہ ہے اورہمیں وزیراعظم نریندرمودی کی تعریف کرنی چاہئے -کانگریس نے پاپ کیا اور ہم اس کا کفارہ ادا کررہے ہیں -انہوں نے کہا کہ بٹوارہ کسی سیاسی،معاشی، جغرافیائی اور تاریخی بنیاد پر نہیں ہواتھا-یہ فرقہ پرستی کی بنیاد پرہواتھا- ہم نے کبھی نہیں کہاکہ ہم مسلمانوں کے ساتھ نہیں رہ سکتے- ہم ان کے ساتھ ہزاروں سالوں سے رہ رہے تھے لیکن دو قومی نظریہ رکھنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے ہمیں کس نے مجبور کیا؟ بٹوارے سے بچا نہیں جاسکتا تھا- نہرو کو کس نے مجبورکیا؟ یہ ملک کسی کے اجداد کی ملکیت نہیں ہے -کسی کے پاس اس کا بٹوارہ کرنے کا حق نہیں تھا- سارنگی نے کہاکہ مذہبی بنیاد پر ملک کا بٹوارا کرنے سے کروڑوں ہندوؤں کو پاکستان میں اور بعد میں 1971 میں پاکستان کا بٹوارا ہونے پر بنگلہ دیش میں رہنا پڑا لیکن بڑے پیمانے پر مذہب کی تبدیلی، ریپ، قتل، قتل عام اور جبراً بے دخلی سے ہندوؤں کی تعداد گھٹی-انہوں نے کہاکہ مہاتماگاندھی نے کہا تھاکہ مذہبی استحصال کی وجہ سے ہندوستان آئے لوگوں کو شہریت فراہم کرنا اور انہیں روزگار مہیا کرانا سرکار کی اخلاقی ذمہ داری ہے - ہماری سرکار نے ان ملکوں کی اقلیتوں کو حق دینے کے لئے شہریت ترمیم قانون پاس کیا - سارنگی نے شہریت قانون کے بارے میں غلط جانکاری پھیلانے کے لئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا- انہوں نے کہاکہ کانگریس نے پاپ کئے تھے ان کا وجود ختم ہوتا جارہا ہے اس لئے وہ ملک میں آگ لگارہے ہیں اور جو لوگ ملک میں آگ لگاتے ہیں وہ محبت وطن نہیں ہیں -جن لوگوں کو ملک کی آزادی قبول نہیں، سا لمیت قبول نہیں،وندے ماترم قبول نہیں، انہیں ملک میں رہنے کا حق نہیں ہے -وہ جہاں جانا چاہتے ہیں انہیں وہاں چلے جانا چاہئے-

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...