بھٹکل سے میڈیکل ضروریات کے تحت اُڈپی یا مینگلور جانے اور واپس آنے میں کوئی روک نہیں ؛ اسسٹنٹ کمشنر کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th July 2020, 10:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 10/جولائی (ایس او نیوز) میڈیکل ضروریات کے تحت کوئی اگر بھٹکل سے کنداپور یا مینگلور جاتا ہے اور واپس بھٹکل آتا ہے تو اس کے لئے کسی قسم کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے،ایسے لوگ صبح جاکر شام کو  واپس لوٹ سکتے ہیں، اس بات کی اطلاع بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت نے دی۔

ساحل آن لائن سے وہاٹس ایپ پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کے اکثر لوگ  صبح مینگلور یا اُڈپی علاج معالجہ کے لئے جاتے ہیں اور شام کو اپنا کام نپٹا کر واپس آجاتے ہیں، ایسے لوگوں کے لئے کوئی روک نہیں ہے اور ایسے لوگوں کو سرکارسے کسی طرح کی اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ  حال ہی میں ڈپٹی کمشنر اُترکنڑا ڈاکٹر ہریش کمار کی جانب سے ایک سوکیولر جاری کی گیا تھا جس میں لکھا گیا ہے کہ 10 جولائی سے  اگلا حکم جاری ہونے تک  دوسرے دیش، دوسری ریاست، دوسرے ضلع  یہاں تک کہ دوسرے تعلقہ جات سے بھی بھٹکل ٹاون یا جالی پٹن پنچایت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس تعلق سے ساحل آن لائن نے بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت سے وضاحت چاہی کہ بھٹکل کے اکثر لوگ علاج معالجہ کے لئے صبح سویرے مینگلور جاتے ہیں اور شام کو واپس آتے ہیں، کیا اب آئندہ ایساکرنے پر پابندی ہوگی تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔۔کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ یہ لوگ علاج کے لئے جاسکتے ہیں اور شام کو واپس آسکتے ہیں ایسوں کے لئے کوئی روک نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...