دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں سردی اور کہرے سے کسی طرح کی راحت کی امید نہیں 

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2021, 8:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/جنوری (آئی این ایس انڈیا) دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان سردی کی زدمیں ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے لوگوں کو شدید کہرا اور سرد ی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لیکن اگر محکمہ موسمیات پر بھروسہ کریں تو یہ حالات 22 جنوری تک برقرار رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی موسم خشک رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دہلی میں آج  9.8 ڈگری سینٹی گریڈتک درجہ حرارت  ریکارڈ کیا گیا۔ کہرے کی چادر کے درمیان سڑک کے کنارے بسنے والے افراد آگ جلا کر خود کو سردی سے بچاتے ہوئے نظرآئے۔ اس  دوران راجستھان میں رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ میں کہرے کا قہر جاری رہا۔

منگل کے روز پنجاب کے لدھیانہ اور بھٹنڈا میں درجہ حرارت 7 ڈگری رہا۔ سری نگر میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری رہا۔ کشمیر میں کئی مقامات پر درجہ حرارت صفر سے کم ہے۔ اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ آئندہ چند دن سردی سے نجات ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 جنوری تک پنجاب، ہریانہ، راجستھان، یوپی اور اتراکھنڈ میں گھنے کہرے اور سردی کی قہر جاری رہے گا۔ وہیں بہار اور اتر پردیش میں گھنا کہرا چھایا رہے گا، اور شمال مشرق میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے لئے پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23جنوری کو ریاست کے متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...