تحریک کے دوران کسانوں کی موت کا کوئی ریکارڈ نہیں، پھر معاوضہ کیسا؟ وزیر زراعت نریندر تومر

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 1:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی  حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے، ایسے حالت میں کسی طرح کی مالی اعانت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران ایک سوال کا لوک سبھا میں تحریری جواب دیا۔

لوک سبھا میں حکومت سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا حکومت کے پاس تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کے تعلق سے کوئی اعداد و شمار موجود ہیں اور کیا حکومت ان کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کرنے کے بارے میں غور و خوض کر رہی ہے۔ اس کے جواب میں وزیر زراعت نے یہ جواب دیا۔

وزیر موصوف نے ایوان کو اطلاع دی کہ مرکزی حکومت نے کسان لیڈران کے ساتھ 11 دور کی بات چیت کی تھی لیکن اتفاق رائے نہیں ہوسکی تھی۔ ادھر کسان تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ تحریک کے دوران 700 سے زیادہ کسانوں کی موت ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 11 دن پہلے وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان کیا تھا اور کسانوں سے اس کے لئے معافی بھی مانگی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 نومبر کو قوم کے نام اپنے خطاب کہا تھا، ’’میں ملک سے معافی مانگتے ہوئے پاک اور صاف دل سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شائد ہماری تپسیا میں کوئی کمی تھی جو ہم اپنے کچھ کسان بھائیوں کو حقیقت سے واقف نہیں کرا سکے۔ میں تمام کسانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اب تحریک کو ختم کر کے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔