آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا؛ سی اے اے پر پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں، اگلا منصوبہ ’دو بچوں کا قانون‘ ، عوام کا سوال؛ کیا ملک آر ایس ایس چلا رہا ہے ؟

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th January 2020, 2:11 PM | ملکی خبریں |

مراد آباد 18/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)   راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرابراہ موہن بھاگوت نے ایک تقریب میں  اپنے متعدد ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ  شہریت قانون پر پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،  جبکہ  سنگھ کا اگلا ایجنڈا ملک میں دو بچوں کا قانون بنوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے آرٹیکل 370 ہو یا سی اے اے کو نافذ کرنے کا فیصلہ ہو، ان سب پر آر ایس ایس حکومت کے فیصلے کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔ ان کے اس طرح کے بیانات پر عوام سوال اُٹھارہے ہیں کہ کیا ملک کو آر ایس ایس ہی چلارہا ہے ؟

موہن بھاگو ت نے  کہا کہ ’’آر ایس ایس کا اگلا منصوبہ دو بچوں کا قانون ہے۔ مگر پھر فوراً بتایا کہ  ایسا آر ایس ایس کی رائے ہے اور  اس پر حتمی فیصلہ حکومت کو ہی کرنا ہے۔‘‘ دریں اثنا، رام مندر کے معاملے پر موہن بھاگوت نے کہا کہ اس معاملے میں سنگھ کا کردار ٹرسٹ کے قیام تک ہے، اس کے بعد سنگھ خود کو اس سے الگ کر لے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ کاشی متھورا نہ تو سنگھ کے ایجنڈے میں کبھی تھے اور نہ ہی کبھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ آر ایس ایس سربراہ مراد آباد کے چار روزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے یہاں پر ایم آئی ٹی آڈیٹوریم میں ’جگیاسا سیشن‘ سے خطاب کیا اور سنگھ کارکنان کے سوالوں کے جوابات  دئے۔ اس سیشن میں آر ایس ایس کی علاقائی ایگزیکٹو کے 40 چنندہ عہدیدار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...