ایس ایس ایل سی امتحانات اپنے متعینہ تواریخ پر منعقد ہونگے ، اُڈپی میں وزیر تعلیم سریش کمار کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th June 2020, 7:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی:9؍جون (ایس اؤ نیوز)ریاست میں متعینہ تواریخ کو ایس ایس ایل سی کے امتحانات سبھی احتیاطی تدایبر کے ساتھ  منعقد ہونگے اس سلسلے میں کسی بھی پیچیدگی کا شکار  ہونے کی ضرورت نہیں ہیں، یہ بات  ریاستی وزیر تعلیم سریش کمار نے کہی۔

اُڈپی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سریش کمار نے بتایا کہ ریاست میں ہائی کورٹ نے امتحانات کے انعقاد کے لئے کچھ ہدایات دیتے ہوئے  منظوری دی ہے، اسی پر عمل  کرتے ہوئے امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے طلبا کی صحت کا خاص خیال رکھتےہوئے امتحان گاہ میں بہت ساری تبدیلیاں کی ہیں۔ اس سلسلے میں دیگر محکمہ جات کے تعاون سے بات چیت چل رہی ہے ، طلبا کو امتحان گاہ تک پہنچانے کے لئے بس سرویس کا انتظام رہے گا۔ سبھی بچوں کو ماسک دئیے جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ایک بہتر ماحول میں ہم امتحانات منعقد کریں گے۔

خیال رہے کہ تلنگانہ اور تمل ناڈو میں دسویں جماعت کے امتحانات کو رد کیا گیا ہے اور سبھی طلبا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، ایسے میں کرناٹک کے وزیر تعلیم کے اس تازہ بیان کے بعد دسویں امتحانات کو لے کر ریاست بھر میں چل رہی  چہ مگوئیوں پر   روک لگادی  ہے۔

امتحانات کے متعلق وزیر تعلیم نے بتایا کہ ایک امتحانی کمرے میں 18طلبا بیٹھیں گے۔ طلبا کی ذہنی تیاری کے لئےجون  12سے 20 تک رویزن کلاسس ہونگے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ریاست میں جلد بازی میں اسکولوں کو دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔