ملک میں تعلیمی معیار میں گراوٹ، سرکاری اسکول کے بچے پرائیویٹ ٹیوشن پر ہیں منحصر؛رپورٹ میں حیران کن انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2023, 9:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سالانہ اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ (اے ایس ای آر) 2022 میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں پرائیویٹ ٹیوشن لینے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلاس 1-8 میں ٹیوشن کلاسز لینے والے طلباء کا فیصد 2022 میں 30.5 فیصد ہو گیا، جو 2018 میں 26.4 فیصد تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں پرائیویٹ ٹیوشن لینے والے بچوں کے تناسب میں 2018 کی سطح کے مقابلے میں 8 فیصد پوائنٹس یا اس سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2012 میں آٹھویں جماعت کے تقریباً 76.5 فیصد بچے دوسری جماعت کی کتابیں اچھی طرح پڑھ سکتے تھے لیکن 2022 میں آٹھویں جماعت میں ایسے بچوں کی تعداد کم ہو کر 69.6 فیصد رہ گئی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں 8ویں جماعت کے 73.4 فیصد طلبا کلاس 2 کا سبق پڑھ سکتے تھے لیکن 2022 میں ان کی تعداد گھٹ کر 66.2 فیصد رہ گئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت بہت گر گئی ہے۔ 2012 میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے 48.1 فیصد کلاس 8 کے طلبا تقسیم کا سوال حل کر سکتے تھے لیکن 2022 میں ان کی تعداد کم ہو کر 44.7 فیصد رہ گئی ہے۔اے ایس ای آر سروے کرنے والی این جی او ’پرتھم فاؤنڈیشن‘ کی سی ای او رکمنی بنرجی نے کہا کہ خامیوں کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ اسکولوں کی بندش کے دوران بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں جس حد تک کمی آئی ہے، اس کے پیش نظر اصلاحی پروگراموں کی ضرورت اتنی شدت سے پہلے کبھی محسوس نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ تعلیم کے خراب معیار کے باوجود والدین نے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں داخل ہونے والے کل بچوں میں سے 65.6 فیصد سرکاری سکولوں میں گئے، 2022 میں یہ حصہ بڑھ کر 72.9 فیصد ہو گیا۔ سال 2014 میں یہ تعداد 64.9 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق انگریزی میں ایک سادہ سا جملہ بھی پڑھنے کی صلاحیت گجرات کے بچوں میں سب سے کم رہ گئی ہے۔ گجرات میں، 2018 میں 73.2 فیصد بچے انگریزی میں ایک آسان جملہ پڑھ سکتے تھے لیکن2022 میں ایسے بچے صرف 52.4 فیصد رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے اسکولوں میں سہولیات میں بہتری آئی ہے لیکن پھر بھی کئی ریاستیں اس معاملے میں پیچھے ہیں۔ سروے میں شامل 28 میں سے 9 ریاستوں میں 2010 سے اسکولوں میں پینے کے پانی کی دستیابی میں کمی آئی ہے۔ ان میں گجرات، کرناٹک، کیرلا اور مہاراشٹر جیسی ریاستیں شامل ہیں۔ ہریانہ، کیرلا اور مہاراشٹر سمیت 12 ریاستوں میں اسکولوں میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلا کی دستیابی میں کمی آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...