سی اے اے کیخلاف قرار دادیں ’’دستوری اعتبار سے بھیانک غلطی‘‘ ، کوئی طاقت کشمیری پنڈتوں کو کشمیر واپس جانے سے نہیں روک سکتی ؛ منگلورو میں ریالی سے راجناتھ سنگھ کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2020, 10:46 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

منگلورو،28؍ جنوری (ایس او نیوز؍ پی ٹی آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اپوزیشن پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئےاُن سے خواہش کی ہے کہ یہ پارٹیاں ‘ جہاں اُن کی اکثریت ہے، ریاستی اسمبلیوں میں سی اے اے کیخلاف قرار دادیں منظور کرتے ہوئے ’’دستوری اعتبار سے بھیانک غلطی ‘‘ نہ کریں۔ راجنا تھ سنگھ نے اپوزیشن پارٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ’’وِپکش دھرم‘‘ کیلئے ’’ راشٹرادھرما ‘‘ کو بھول نہ جائیں۔

سینئر بی جے پی لیڈر راجناتھ سنگھ نے یہاں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی طاقت ، اب کشمیری پنڈتوں کو ، کشمیر واپس جانے سے نہیں روک سکتی۔ راجناتھ سنگھ نے جموں وکشمیر کی تنظیم جدید اور 370کے تحت اُس کو حاصل خصوصی موقف کی تنسیخ کے ، مودی حکومت کے فیصلہ پر زورمدافعت کی۔

اُنہوں نے پاکستان کو ایک سخت پیام بھی بھیجا اور کہا کہ ہندوستان کسی کو ہاتھ نہیں لگائے گا لیکن اگر کوئی اُس کو پریشان کرتا ہے تو ایسوں کو امن کے ساتھ جینے نہیں دیا جائے گا۔ مرممہ شہریت قانون کی پر زور مدافعت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قانون ، کسی مذہب کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے نہیں ہے بلکہ پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے غیر سیکولر ممالک میں مذہبی ایذارسانی کے شکار افراد کو ریلیف دینے کیلئے ہے۔

راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، جنہوں نے ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا واشوس‘ کا نعرہ دیا ہے، مذہب کی بنیاد پر ہر گز امتیاز نہیں برتیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کی شہریت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سوال اُٹھاتی ہیں کہ اگر ہندوؤں ،سکھوں، بدھسٹوں، جینوں، پارسیوں اور عیسائیوں کو شہریت دی جاسکتی ہے تو مذکورہ تین ممالک کے مسلمانوں کو کیوں نہیں دی جاسکتی۔ راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ ’’مذکورہ تینوں ممالک ‘‘ سیکولر نہیں ہیں۔ یہ مذہبی مملکتیں ہیں۔ ان تینوں ممالک کا مذہب اسلام ہے۔ ہندوستان کا مذہب، ہندو مت نہیں ہے۔ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں جو لوگ اسلام پر عمل کرتے ہیں اُنہیں ایذا نہیں پہنچائی جاسکتی ۔ اپوزیشن کی زیر حکومت کئی ریاستوں کے اِس فیصلہ کے بیچ کہ سی اے اے پر عمل نہیں کیا جائے گا۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کہ سی اے اے ، ایک مرکزی قانون ہے اور ہر شخص کو اس پر عمل کرنا ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ اس مسئلہ پر کانگریس عوام کو گمراہ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...