تقریباََسبھی پارٹیاں بی جے پی کے ساتھ سرکاربناچکی ہیں، دگ وجے سنگھ نے ممتابنرجی کوآئینہ دکھایا،کانگریس کے بغیر مضبوط اتحاد ممکن نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 8:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) ایسالگتاہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بالواسطہ بی جے پی کوفائدہ پہونچانے کی ڈگرپرچل رہی ہیں۔ اپوزیشن کے درمیان اختلاف کوہوادیتے ہوئے وہ کانگریس مکت بھارت کی طرف بڑھ رہی ہیں جوبی جے پی کابھی مشن ہے ۔ممتابنرجی پہلے بھی بی جے پی کے ساتھ سرکارمیں رہ چکی ہیں اوراین ڈی اے کاحصہ رہی ہیں۔جب سے ابھیشک بنرجی نشانے پرآئے ہیں تب سے ممتابنرجی کارویہ بدلاہے۔ انھوں نے اپنے مہاراشٹر کے دورے کے دوران کانگریس کی قیادت میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے وجود پر سوالات اٹھائے۔ کانگریس پارٹی ان کے بیان کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سینئر لیڈردگ وجے سنگھ نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ کانگریس کے بغیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف کوئی سیاسی اتحاد ممکن نہیں ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاہے کہ جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ آئیں اور جو ہمارے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے وہ ایسا کرنے کے لیے آزادہیں۔ ہماری لڑائی حکمران جماعت (بی جے پی) کے خلاف ہے۔انھوں نے ممتابنرجی کوآئینہ دکھاتے ہوئے کہاہے کہ تقریباً تمام جماعتوں نے بی جے پی کے ساتھ حکومت بنائی ۔

صرف ایک کانگریس پارٹی ہے جو حکمراں پارٹی کے خلاف لڑ رہی ہے۔ ہمارے بغیر اس ملک میں بی جے پی کے خلاف کوئی سیاسی اتحاد ممکن نہیں ہے۔کانگریس لیڈرنے مزیدکہاہے کہ اس ملک میں سیاسی لڑائیوں کی بنیادی وجہ نظریہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ ہندوستان میں دو طرح کے نظریات ہیں، ایک گاندھی اورنہرو، دوسرے سنگھ جوسیاست میں مذہب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ کانگریس نے کبھی بھی مذہب کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا۔ تمام پارٹیوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بی جے پی کو اکٹھے ہونے سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ ہم سب کو مل کر بی جے پی کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔اتر پردیش میں بھی بی جے پی کے خلاف صرف پرینکا گاندھی ہی لڑ رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...