یوپی: بی جے پی ایم ایل اے سریش تیواری نے کہا-کسی کو بھی مسلمانوں سے سبزی نہیں خریدنی چاہیے

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2020, 12:26 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،29؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتر پردیش سے بی جے پی ایم ایل اے سریش تیواری نے دیوریا ضلع کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ  مسلم سبزی فروشو ں  سے سبزیاں نہ خریدیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، دیوریا کے برہج اسمبلی حلقہ  سے ایم ایل اے سریش تیواری کا یہ تبصرہ  سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سنا جا رہا ہے۔

کچھ سرکاری حکام  کے ساتھ وہ کچھ لوگوں سے کہہ رہے ہیں،‘ایک بات ذہن میں بٹھا لو، میں سبھی کو کھلے طور پر بتا رہا ہوں، کوئی بھی مسلمانوں سے سبزیاں نہ خریدیں۔’رابطہ کیے جانے پر تیواری نے کہا کہ انہوں نے یہ تبصرہ  پچھلے ہفتے برہج نگر پالیکا کے دفتر کے دورے کے دوران کی تھی، جہاں کئی سرکاری افسر موجود تھے۔

انہوں نے کہا، ‘ایسی شکایتیں سننے کے بعد کہ ایک کمیونٹی  کے لوگ کو رونا وائرس پھیلانے کے مقصد سے تھوک سےگندہ کرکے سبزیاں بیچ رہے ہیں، میں انہیں صلاح دی کہ وہ ان سے سبزیاں نہ خریدیں…حالات عام  ہونے کے بعد دیکھیں گے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔’

ایم ایل اے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف اپنی صلاح دی ہے اور یہ لوگوں پر منحصر کرتا ہے کہ وہ  اس پر عمل  کرنا چاہتے ہیں۔پچھلے مہینے دہلی کے نظام الدین میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع کی مثال دیتے ہوئے تیواری نے کہا، ‘ہر کوئی دیکھ سکتا ہے کہ جماعت کے ممبروں  نے ملک  کے ساتھ کیا کیا ہے۔

ریاست میں بی جے پی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا کہ پارٹی ایسے بیانات کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ پارٹی اس معاملےکو اپنے علم میں  لےگی اور تیواری سے پوچھے گی کہ انہوں نے کن حالات میں اس طرح کا تبصرہ  کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔