’اتر پردیش میں جنگل راج، پولیس بھی محفوظ نہیں‘ تحریک چلائے گی کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 9:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں ابتر ہو چکی نظم و نسق کی صورت حال پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز کانگریس رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کیا اور پارٹی کی حکمت عملی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ پرینکا گاندھی نے اس دوران یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا، ’’اتر پردیش میں جنگل راج ہے، پولیس بھی محفوظ نہیں ہے۔ مجرموں، برسر اقتدار جماعت سے وابستہ رہنماؤں اور افسران کی ساز باز نے ریاست کی نظم و نسق کی صورت حال کو تباہ کر دیا۔ اقتدار کی پشت پناہی نے مجرموں کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں۔‘‘

دفتر پرینکا گاندھی نے کہا کہ، کانگریس اتر پردیش میں جنگل راج کے خلاف تحریک چھیڑنے جا رہی ہے۔ بڑھتے جرائم اور جنگل راج کے خلاف ہر ضلع میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا جائے گا۔ یوپی میں کانگریس پارٹی آن لائن کیمپین چلائے گی، جنگل راج کے خلاف کل فیس بک لائیو کیے جائیں گے۔ کانگریس کارکنان اور رہنما بڑھتے جرائم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے لوگوں سے گہار بھی لگائیں گے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک کے باشندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف اپنا پیغام آن لائن فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام کے ذریعے پوسٹ کریں۔ کانگریس نے مزید اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی دقت پیش آئے تو خط لکھ کر ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنان یا پھر دیگر کانگریس رہنماؤں کو آگاہ کرائیں، ان تمام خطوط اور شکایات کو جمع کر کے کانگریس اتر پردیش کی گورنر اور انسانی حقوق کمیشن کو پیش کرے گی۔

قبل ازیں، یوپی کی خراب ہوتی نظم و نسق کی صورت حال پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز اجلاس کیا۔ منصوبہ اور حکمت عملی گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ میں ریاستی صدر اجے کمار للو، ارادھنا مشرا مونا، راجیو شکلا، جتن پرساد، برج لال کھابری، پردیپ جین آدتیہ، آر کے چودھری، عمران مسعود، راجا رام پال، دیپک سنگھ اور انچارج اور قومی سکریٹری موجود رہے۔

اجلاس کے دوران جرائم اور جنگل راج پر سنجیدہ گفتگو ہوئی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت میں پیدا ہو رہے سیاسی رہنما اور مجرموں کے اتحاد کا پردہ فاش کرے گی اور خراب ہوتی نظم و نسق کی صورت حال کے خلاف تحریک چلائے گی۔ کانگریس نے مزید کہا کہ وہ مجرموں اور ان کو پناہ دینے والے رہنماؤں کا پردہ فاش کرے گی۔ علاوہ ازیں آئندہ ہونے جا رہے پنچائت انتخابات کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...