داماد کی گرفتاری پر وزیر نواب ملک نے کہا -قانون سے اوپر کوئی نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 9:16 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،14؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے کابینہ وزیر ملک کے داماد سمیر خان کی گرفتاری کے بعد ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔ جلد ہی حقیقت سب کے سامنے آجائے گی۔ مجھے ملک کے عدالتی نظام پر پورا یقین ہے۔ادھو حکومت میں کابینہ کے وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کو منشیات کے ایک کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا ہے۔

بدھ کے روز این سی بی نے سمیر خان کو تفتیش کے لیے طلب کیاتھا۔ تفتیش کے بعد انہیںگرفتار کرلیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق منشیات کے معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سمیر خان سے تفتیش کررہی ہے۔

این سی بی ذرائع کے مطابق سمیر خان اور ایک منشیات فروش کے مابین کچھ لین دین کو دیکھنے کے بعد ان کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا۔نواب ملک کے داماد سمیر خان کی گرفتاری کے بعد منشیات کنٹرول بیورو نے ممبئی کے متعدد مقامات پر چھاپہ مارا ۔ این سی بی منشیات کے معاملے میں کل رات سے کئی مقامات پر چھاپہ مار رہی ہے۔ این سی بی نے سمیر خان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ ممبئی منشیات کے معاملے میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سمیر خان بدھ کے روز این سی بی کے سامنے پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ این سی بی کا خیال ہے کہ پیڈلر کو منشیات کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔ لہٰذا اسی ادائیگی کی تصدیق کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ یہ معاملہ گذشتہ ہفتے ممبئی میں 200 کلو منشیات ضبط کرنے سے متعلق ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...