کرناٹک میں کورونا پوزیٹو کے بڑھتے معاملات؛ آج 42 کیسس کی نشاندھی؛ جنوبی کینرا میں بھی دو کورونا پوزیٹو کیس؛ بھٹکل کے رپورٹس کی جانچ کے لئے نوڈل آفسر کا مینگلور دورہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th May 2020, 1:46 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل12/ مئی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ سامنے آنے والے کیسس کی روزانہ کی تعداد 30 سے بڑھ کر اب 40 کو بھی کراس کررہی ہے۔ جس کو لے کر عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔

آج منگل صبح سرکارکی جانب سے جاری کردہ بلٹین کےمطابق کل پیر شام پانچ بجے سے آج منگل صبح 12 بجے تک کورونا پوزیٹو کے 42 معاملات سامنے آئے ہیں۔جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 904 ہوگئی ہے۔

بلٹین کے مطابق کرناٹک میں سب سے زیادہ  معاملات آج  باگلکوٹ سے ہے جہاں 15 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، دھارواڑ سے9 اور ہاسن سے 5 کی رپورٹ کورونا پوزیٹو ہے۔ اسی طرح  ضلع جنوبی کینرا سے دو کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔ بنگلورشہر  سے تین، یادگیری اور بیدر سے دو۔ دو،  بلاری، چکبالاپور، کلبرگی اور  منڈیا سے ایک ایک رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

بھٹکل اور ضلع اُترکنڑا کے عوام  کے لئے راحت کی خبر یہ ہے کہ کل پیر اور آج منگل کو بھی کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ بھٹکل کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے کیونکہ کئی ایک کی رپورٹس موصول ہونی باقی ہے۔

عوام کی بے چینی  کو دیکھتے ہوئے جانکاری حاصل کرنے  نوڈل  آفیسرکا منگلورو دورہ:   بھٹکل میں پچھلے چند دنوں سے کووِڈ 19کے بڑھتے ہوئے معاملات کے ساتھ عوام کے اندر جانچ رپورٹس کے بارے میں بھی کچھ لوگوں کی طرف سے شک وشبہ کا اظہار کیا جارہا تھا۔    عوام کے اندر پائی جارہی بے چینی کو دیکھتے ہوئے کورونا کے مریضوں کے معاملات کو ہینڈل کرنے  بھٹکل میں تعین نوڈل آفسر ڈاکٹر شرتھ نائیک نے پیر کو  خود ہی جانکاری حاصل کرنے کے لئے  منگلورو کادورہ کیا۔

ضلع شمالی کینرا سے سیکڑوں لوگوں کے گلے سے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کیے گئے ہیں۔ابھی کئی لوگوں کی رپورٹس آنی باقی ہے۔ اس دوران ابتدائی او رثانوی رابطے والے افراد کے تعلق سے کچھ الجھنیں بھی پیدا ہوگئی تھیں۔ایک آدھ رپورٹس اَدل بدل ہوجانے کا بھی الزام سامنے آیا ہے۔ان حالات کے پیش نظر لیباریٹری سے بعض معاملات کی جانچ رپورٹ دوبارہ حاصل کرنے کی بات بھی معلوم ہوئی ہے۔

مینگلور سے بھٹکل لوٹنے کے بعد ڈاکٹر شرتھ  نائیک نے بتایا کہ ابتدائی اور ثانوی رابطے والے افراد میں سے 12 لوگوں کی رپورٹس موصول ہونی باقی تھی،  اب    پانچ لوگوں کی رپورٹس آنی  باقی ہے، اس مناسبت سے دیگر سات لوگوں کی رپورٹس نیگیٹو آئی ہے۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شرتھ نائک نے بتایا کہ  بہت سارے سیمپلوں کی رپورٹ ملنی باقی ہے،  اس مناسبت سے مکمل تفصیلات کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...