بنگلورو : ریاست کے 541 نجی پی یو کالجوں میں نہیں ہوا ایک بھی داخلہ  

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2022, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹکا کے 32 اضلاع میں واقع 541 پی یو کالجوں میں امسال ایک طالب علم نے بھی داخلہ نہیں لیا ہے اور قانون کے مطابق ایسے کالجوں کو بند کرنے کی نوبت آ گئی ہے ۔  اب جن کالجوں میں داخلہ کی شرح صفر ہونے کی جو رپورٹ موصول ہوئی ہے اس کے مطابق ان کالجوں کی تعداد اس طرح ہے : جنوبی بنگلورو 93 ، شمالی بنگلورو 61 ، بیچاپور 26 ، ٹمکور24 ، میسورو 24 ، کلبرگی 23، چترادرگہ 21، داونگیرے 19، چکمگلورو، دھارواڑ 18 ، بیدر18 ، چکوڈی 17، چکبالاپور 16، رائچور15، ہاسن 15، بیلگاوی 15 ، بلاری 13، باگلکوٹ 11، کولار 10، منگلورو 10 ،ہاویری 8 ، یادگیر 8، اڈپی 7 ، چامراج نگر 5، رام نگر 5 ، گدک 5 ، کوپل 5 ، شمالی کینرا 3 ہے ۔ 
    
قانون کے مطابق کسی کالج کو جاری رہنے کے لئے وہاں پر 40 طلبہ کا داخلہ ہونا ضروری ہے ۔ محکمہ تعلیمات نے کووڈ سے پیدا شدہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے ان کالجوں کو طلبہ کا داخلہ کرنے کے لئے ایک سال کی مشروط اجازت دی ہے ۔ نئے داخلے کی مدت ختم ہونے کے بعد معائنہ کمیٹی ان کالجوں میں پہنچ کر وہاں کے حالات کا جائزہ لے گی اور ضابطے کے مطابق کم از کم 40 طلبہ کا داخلہ ہونے اور انہیں پڑھانے کے لئے ضروری تعداد میں ٹیچنگ اسٹاف موجود ہونے کی صورت میں ہی تعلیمی سال 2022-23   کے لئے تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔