ملک گیر لاک ڈاؤن فی الحال نہیں ویکسی نیشن سے زیادہ ٹسٹنگ کی ضرورت: وزیراعظم مودی

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2021, 9:00 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9/اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں کورونا جس ہولناک رفتار سے پھیل رہا ہے ’وہ باعث تشویش ہے لیکن ہر کسی کو سیاست سے اوپر اٹھ کر اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر تیزی سے قدم اٹھانے ہوں گے کیونکہ تھوڑی سی بھی ڈھیل خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔کورونا کی دوسری لہر کے تیز رفتار سے ملک کے زیادہ تر حصوں کو اپنی زد میں لینے کے پیش نظر وزیراعظم نے جمعرات کی شام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ موجودہ صورتحال اور کورونا ٹیکہ کاری کی مہم کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ خواہ صورتحال خطرناک ہے لیکن ہمیں ہمت، صبر اور تیزی کے ساتھ اقدام کرنے کی ضرورت ہے ’جس سے کہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی پہلی لہرکے دوران ملک کے پاس نہ تو وسائل تھے اور نہ تجربہ اس کے باوجود ہر کسی نے متحد ہو کر اس وقت وبا کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی تھی۔مسٹر مودی نے کہا کہ اب تو ہمارے پاس تجربہ بھی ہے، اور ساتھ ہی کورونا کی ویکسین بھی آ گئی ہے لہٰذا ہم منظم ڈھنگ سے چلیں تو کامیابی یقینا ملے گی۔

دوائی بھی اور کڑائی بھی’کے اپنے پہلے والے‘سلوگن’دہراتے ہوئے انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ جہاں ہمیں ٹیکہ کاری کا دائرہ تیزی سے بڑھانا ہے اور وہیں کورونا کے ٹسٹ کو بھی بہت تیزی اور سٹیک عمل کے ساتھ رفتار دینا ہے۔

خاص باتیں

  •  کورونا کی دوسری لہر قابل تشویش
  • ویکسین سے زیادہ ٹسٹنگ ضروری
  •  3.70فیصد آر ٹی پی سی آر ٹسٹ ہونے چاہئیں
  •  72 گھنٹے میں 30کنٹریکٹ ٹریسنگ سے کم ٹارگیٹ نہیں ہونا چاہئے
  •  نئی ویکسی نیشن ڈیولپمنٹ کیلئے کوششیں جاری
  •  11؍اپریل سے 14؍اپریل تک ٹیکہ اتسو منائیں
  •  ویکسی نیشن میں ہندوستانی نوجوان آگے بڑھیں
  •  ویکسین لگوانے کے بعد بھی محتاط رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...