ہندوستان میں مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، کورونا کو روکنے کیلئے موجودہ اقدامات کافی، مکمل لاک ڈاؤن سے فائدے کم، نقصانات زیادہ:ڈبلیو ایچ او

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 11:13 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 19؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی)ہندوستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باوجود فی الحال مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے- یہ بات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)نے کہی -ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے روڈریکو ایچ آفرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان جیسے ملک میں کورونا کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن اور سفر پر پابندی لگانے جیسے اقدامات نقصان پہنچا سکتے ہیں - انہوں نے تجویز دی کہ وبا سے لڑنے کیلئے خطرے کے مطابق پابندیاں لگانے کی حکمت عملی بنائی جائے-آفرین نے اس بات پر زور دیا کہ جانوں اور ملازمتوں دونوں کو بچانا ضروری ہے- انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور دنیا بھر میں صحت عامہ کی کارروائی کا فیصلہ کرنے کیلئے چار سوالات کے جوابات درکار ہیں - 1-کورونا کتنا متعدی ہے-2-یہ کتنا سنجیدہ ہے -3-ویکسین ماضی کے کورونا انفیکشن کو کتنا تحفظ دے رہے ہیں؟4-عام لوگ خطرے کو کیسے سمجھتے ہیں اور اس سے بچاؤکیلئے اقدامات کیسے کرتے ہیں؟ آفرین نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او مکمل سفری پابندی یا لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کی تجویز نہیں دیتا- ایسی پابندیاں فائدہ سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں - ہندوستان جیسے ملک میں جہاں آبادی کی تقسیم میں بہت زیادہ تنوع ہے، وبائی مرض سے لڑنے کیلئے خطرے پر مبنی نقطہ نظر پر عمل کرنا سمجھداری کی بات ہے-موجودہ صورتحال، صحت کے شعبے کی صلاحیتوں اور سماجی و اقتصادی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو اس وبا کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں - اگر تمام قوانین پر عمل کیا جائے تو لاک ڈاؤن لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی-آفرین نے کہا کہ موجودہ حالات میں موجودہ آلات اور اقدامات کارگر ثابت ہو رہے ہیں - ویکسی نیشن کی کوریج میں اضافہ، ماسک کا استعمال، ہاتھ کی صفائی اور جسمانی دوری کو برقرار رکھنا، اندر کی جگہوں کو ہوا دینا اور ہجوم سے بچنا انفیکشن کے سلسلے کو توڑنے میں مدد کرتا ہے- اگر ان سب پر عمل کیا جا رہا ہے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے-

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...